تمل ناڈو کے کالاکوریچی ضلع میں زہریلی شراب پینے سے 29 افراد کی موت ہوگی ہے۔ اس کے علاوہ 60 سے زائد افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ کیس کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کالاکوریچی کے ڈی ایم نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں زیر علاج مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
شراب فروش گرفتار
زہریلی شراب کے معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے غیر قانونی شراب فروش کو گرفتار کر لیا۔ کنوکٹی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے پاس سے تقریباً 200 لیٹر غیر قانونی شراب برآمد کی ہے۔ جب جانچ کی گئی تو اس میں میتھانول پایا گیا۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا
وزیراعلی ایم کے اسٹالن نے زہریلی شراب پینے سے ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ غیر قانونی شراب کی فروخت کو روکنے میں ناکام رہنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے۔
ایم کے اسٹالن نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہا، ” کالاکوریچی میں ملاوٹی شراب پینے والے لوگوں کی موت کی خبر سن کر میں پریشان اور غمزدہ ہوں۔ اس معاملے میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسے روکنے میں ناکام رہنے والے اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس
کئی لوگ پلانٹ پروٹین کو اینیمل پروٹین سے بہتر سمجھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ…
وزارت خارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہندوستانی حکومت…
انہوں نے لکھا، 'اعلان کرنا 'برا' نہیں ہے، لیکن محض 'انتخابات' جیتنے کے لیے بے…
بی جے پی کی مخالفت کے باوجود اجیت پوارکی این سی پی کے ٹکٹ پرمان…
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے ایک ہاتھ میں خون آلود کپڑا…
ممبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار بلے بازی کرنے والے شبمن گل کو اعجاز…