قومی

Most Expensive Divorce: امریکی عدالت نے’ زوہو‘ کے فاؤنڈر شری دھر ویمبو سے مانگے 15 ہزار کروڑ کے بانڈز، کیا یہ ہوگی بھارت کی سب سے مہنگی طلاق؟

زوہو ((ZOHO کے فاؤنڈر شری دھر ویمبو کی طلاق اب تاریخ کی سب سے مہنگی طلاق بننے جا رہی ہے۔ امریکی عدالت نے پرمیلا شری نیواسن کی درخواست پر شری دھر سے 1.7 ارب ڈالر یعنی تقریباً 15 ہزار کروڑ روپے کے بانڈ جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ یہ بانڈ ازدواجی جائیداد کی تقسیم اور پراپرٹی ٹرانسفر کو روکنے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ شری دھر کا دعویٰ ہے کہ زوہو میں ان کی حصّہ داری صرف 5فیصد ہے، لیکن پرمیلا نے اس دعوے کو جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے شری دھر کا کاروبار شروع کرنے اور چلانے میں مالی اور عملی سپورٹ کی تھی۔

امریکی عدالت کا حکم

کالیفورنیا کی سپیریئر کورٹ نے جنوری 2025 میں یہ حکم دیا۔ عدالت کے مطابق شری دھر نے چنئی میں واقع زوہو کارپوریشن پرائیویٹ لمیٹڈ (ZCPL) کے شیئرز خفیہ طور پر تین مراحل میں ٹرانسفر کیے، جس سے پرمیلا کی حصّہ داری کو کم دکھایا گیا۔ عدالت نے کہا کہ شری دھر نے ازدواجی جائیداد میں پرمیلا کے حقوق کو نظر انداز کیا۔ عدالت نے جوہو کارپوریشن اور متعلقہ کمپنیوں کی ریسٹرکچرنگ پر پابندی لگا دی اور ایک ریسیور بھی مقرر کیا، تاکہ جائیداد محفوظ رہے۔

پرمیلا شری نیواسن کا موقف

پرمیلا شری نیواسن امریکہ میں رہنے والی تعلیمی اور ہیلتھ ٹیک ماہر ہیں۔ ان کے پاس الیکٹریکل اور کمپیوٹر انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی ہے۔ پرمیلا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی آمدنی سے شری دھر کو سپورٹ کیا تاکہ وہ نوکری چھوڑ کر کاروبار پر توجہ دے سکیں۔ طلاق کی درخواست کے بعد معلوم ہوا کہ شری دھر کی زوہو میں حصّہ داری صرف 5فیصد تھی، جبکہ باقی حصہ بھائی بہنوں کے پاس تھا۔ پرمیلا نے کہا کہ انہیں یہ جان کر شدید صدمہ ہوا۔ وہ خود بھی بران فاؤنڈیشن چلاتی ہیں جو آٹزم ریسرچ کے لیے کام کرتی ہے۔

شری دھر ویمبو کی کل نیٹ ورتھ

فوربز 2025 کے مطابق شری دھر ویمبو اور ان کے بھائی بہنوں کی کل دولت 6 ارب ڈالر ہے۔ شری دھر کا دعویٰ ہے کہ ان کی زوہو میں حصّہ داری ہمیشہ سے صرف 5فی صد رہی، جبکہ پرمیلا نے اس دعوے کو جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ طلاق کے بعد انہیں زوہو میں شری دھر کی کوئی حصّہ داری نہیں ملی۔

تنازع کا پس منظر

شری دھر ویمبو اور پرمیلا شری نیواسن کی شادی تقریباً 30 سال تک رہی۔ ان کا ایک بیٹا ہے جس کی پرورش امریکہ میں ہوئی۔ 2019 کے آخر میں شری دھر بھارت واپس آئے اور طلاق کی کارروائی 2021 میں شروع ہوئی۔ پرمیلا نے الزام لگایا کہ شری دھر نے جائیداد ٹرانسفر کر کے ان کی حصّہ داری کو کم کیا، جس پر عدالت نے بانڈ جمع کروانے کا حکم دیا۔ اس کیس کی وجہ سے یہ طلاق بھارت کی سب سے مہنگی طلاق بننے کی طرف بڑھ رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

MLC Election: جے ڈی یو میں بڑی بغاوت! باہوبلی رکن اسمبلی اننت سنگھ نے پارٹی لائن سے ہٹ کر جن سوراج امیدوار کے حق میں نکالا بڑا روڈ شو

بہار قانون ساز کونسل کے انتخابات سے پہلے جنتا دل یونائیٹڈ کے اندر جاری اختلافات…

19 minutes ago

PM Modi Condolence: گوالیار سڑک حادثے پر وزیر اعظم مودی کا اظہارِ افسوس، مرنے والوں کے اہل خانہ کو 2-2 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

مدھیہ پردیش کے گوالیار میں شیتلا ماتا مندر کے قریب پیش آنے والے بھیانک سڑک…

52 minutes ago

PM VBRY EPFO 15000 Incentive Scheme: پہلی نوکری کے ساتھ ملیں گے 15,000 روپے، وزیر اعظم وکست بھارت روزگار یوجنا کے لیے ایسے کریں درخواست

وزیر اعظم وکست بھارت روزگار یوجنا کے تحت پہلی بار ملازمت شروع کرنے والے نوجوانوں…

1 hour ago

France Protests Inflation Violence: فرانس میں پرتشدد مظاہرے، لگژری برانڈز کے شوروم لوٹے گئے، گاڑیوں کو لگا دی گئی آگ

فرانس میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ملک گیر احتجاج نے پرتشدد رخ اختیار…

2 hours ago

Five Major Tragedies: تقریباً 24 گھنٹوں میں 5 خوفناک حادثے، 50 سے زائد اموات: کولکاتا سے گوالیار تک، بے قابو رفتار نے مچائی تباہی

نوراتری کے دوران مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، راجستھان اور اتر پردیش میں پیش آنے والے…

3 hours ago