این سی پی (ایس پی) کے کانگریس میں انضمام سے متعلق یہ خبر پھر آئی ہے۔
شرد پوارکی پارٹی کا انضمام کانگریس میں ہونے کی قیاس آرائی ہے۔ اب ان قیاس آرائیوں پرکانگریس لیڈرنے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ مہاراشٹرکانگریس کے سینئرلیڈروجے ویڈیٹّی وارنے تصدیق کی ہے کہ کانگریس اوراین سی پی (شرد پوارگروپ) کے درمیان انضمام سے متعلق ہائی کمان سطح پربات چیت چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جولوگ کانگریس اورشرد پوارکے سیکولرنظریات میں یقین رکھتے ہیں، ان کا ہماری پارٹی میں ہمیشہ استقبال ہے۔ مئی 1999 میں کانگریس سے الگ ہوکرشرد پوار نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی تشکیل کی تھی اوردھیرے دھیرے مہاراشٹرمیں اس پارٹی نے پیرجمالئے۔
این سی پی کے دوگروپ سیاست میں سرگرم
حالانکہ اب این سی پی کا ڈھانچہ بالکل مختلف ہے اوروہ دوگروپوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔ آنجہانی اجیت پوارنے جون 2023 میں ایک الگ گروپ بنا کرشرد پوارکوحیران کردیا۔ اس کے بعد شرد پوارپارٹی کے انتخابی نشان سے محروم ہوگئے۔ این سی پی دوگروپوں میں بٹ گئی۔ اجیت پوارکے گروپ کوحقیقی “این سی پی” سمجھا جاتا تھا اورایک الگ این سی پی (شرد چندرپوار) تشکیل دی گئی تھی، جس کی قیادت شرد پوارکررہے تھے۔ واضح رہے کہ این سی پی کے دونوں گروپوں کے بھی انضمام کی خبروں نے زورپکڑا تھا۔ اجیت پوارکی موت کے بعد دونوں گروپوں کے ایک ہونے کی خبروں پرخوب بیان بازی بھی ہوئی تھی، لیکن بعد میں یہ معاملہ سرد پڑگیا۔
یہاں تک کہ ترنمول کانگریس کے بھی کانگریس میں انضمام کی قیاس آرائیوں سے سیاسی ماحول گرمایا رہا۔ دراصل، کانگریس سے ہی نکلی یہ پارٹی موجودہ وقت میں سیاسی بحران کا سامنا کررہی ہے۔ پارٹی میں ٹوٹ ہورہی ہے۔ اراکین پارلیمنٹ اوراراکین اسمبلی ساتھ چھوڑرہے ہیں۔ ایسے ماحول میں کانگریس کے کئی لیڈران نے کہا کہ جو لوگ بھی الگ ہوگئے، انہیں اب واپس آجانا چاہئے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
’Switcheko‘ کا موبائل ویسٹ پروسیسنگ ماڈل، کچرا پیدا ہونے والی جگہ پر ہی کرے گا…
بنگال کی خلیج میں بننے والے موسمی نظام اور ہمالیائی خطے میں فعال مغربی ہواؤں…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارت کی شاندار شروعات، منی پور کی روشیبینا دیوی نے…
چین کے صدر شی جن پنگ تین روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے، صدر ڈونلڈ…
اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر ایک دل دہلا دینے والا…
’سیوا یاترا‘ میں شامل نوجوان اسکولوں، اسپتالوں، یتیم خانوں اور اولڈ ایج ہومز میں صفائی…