قومی

Zelensky may visit India before Putin: پوتن اور زیلنسکی دونوں آئیں گے ہندوستان، جنگ کے خاتمے کیلئے ہوسکتی ہے اہم پیش رفت

بھارت-روس دوستی اور یوکرین تعلقات ان دنوں ہندوستان کی سفارت کا بڑا کامیاب پہلو نظر آرہا ہے۔ امریکی دباؤ کے باوجود مضبوط شراکت داری بھارت اور روس کے درمیان گہری دوستی عالمی سطح پر مشہور ہے۔ جب بھی امریکہ نے بھارت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، روس نے اپنے دوست ملک کے ساتھ مضبوطی سے ساتھ دیا۔ ایک  رپورٹ کے مطابق، روس کے صدر ولادیمیر پوتن 2025 کے آخر میں بھارت کا دورہ کریں گے، جیسا کہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال نے ماسکو میں تصدیق کی تھی۔ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے تیل کی خریداری پر بھارت پر 50 فیصد تک ٹیرف عائد کیا، جس سے دوطرفہ تعلقات میں تناؤ پیدا ہوا۔

دوسری طرف، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی بھی بھارت کا دورہ کرنے والے ہیں، جو بھارت-یوکرین تعلقات کو مضبوط کرنے کی کوشش ہے۔ یوکرین کے یوم آزادی سے قبل دہلی کے قطب مینار کو یوکرینی پرچم کے رنگوں سے روشن کیا گیاتھا، جس پر یوکرین کے سفیر اولیکزینڈر پولشچک نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک شراکت داری اور تعاون کے نئے مواقع کی بات کی۔

یاد رہے کہ بھارت نے یوکرین تنازع کے حل کے لیے الاسکا میں ہونے والی امریکہ-روس ملاقات کا خیرمقدم کیا، جہاں ٹرمپ اور پوتین نے جنگ ختم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ جے شنکر نے روس کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر زور دیا، جبکہ بھارت اور روس کا تجارت 2021 کے 13 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2024-25 میں 68 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جو بنیادی طور پر ہائیڈروکاربن درآمدات کی وجہ سے ہے۔اس بیچ  خبر آئی ہے کہ روس کے صدر کے علاوہ یوکرین کے صدر بھی ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ دونوں رہنماوں کے الگ الگ دوروں کی تیاریاں تیز کردی گئیں ہیں ۔غالب امکان ہےکہ پوتن سے پہلے زیلنسکی کا دورہ ہو۔حتمی شیڈول اور اعلان ابھی باقی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Gandhi Jayanti: مہاتما گاندھی کے نظریات نے پوری دنیا کو کیامتاثر، وزیراعظم مودی نے راج گھاٹ پرباپو کوگلہائےعقیدت کیا پیش

وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا، ’’میرا ماننا ہے کہ جب تک انسانیت کے…

45 minutes ago

Gandhi Jayanti Meaning: گاندھی ہونے کا مطلب 1920 میں واپس جانا نہیں، 2027 کے چیلنجز کا اخلاقی حوصلے سے سامنا کرنا ہے

گاندھی جینتی پر جانیے کہ آج کے دور میں گاندھی وادی ہونے کا اصل مطلب…

56 minutes ago