بھارت ایکسپریس۔
Yuvraj Singh on Lok Sabha Election 2024: آئندہ لوک سبھا الیکشن میں یوراج سنگھ کے گروداس پور سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کی قیاس آرائیوں پراب سابق کرکٹرنے وضاحت پیش کردی ہے۔ یوراج سنگھ نے ان قیاس آرائیوں کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گروداس پور سے الیکشن نہیں لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے اس طرح کی میڈیا رپورٹس کی تردید کردی ہے۔
یوراج سنگھ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا، میرا جنون لوگوں کو اپنی صلاحیت کے مطابق، سپورٹ کرنا اوران کی مدد کرنا ہے اورمیں اپنے فاونڈیشن یوی کین کے ذریعہ سے ایسا کرنا جاری رکھوں گا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے یہ واضح کردیا کہ وہ آئندہ لوک سبھا الیکشن میں نہیں اترنے والے ہیں۔
دراصل، بی جے پی کی حال ہی میں سینٹرل الیکشن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی تھی، اس میٹنگ کے بعد سیاسی گلیاروں میں قیاس آرائی تھی کہ پارٹی اسی ہفتے کے آخرتک 100 امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری کرسکتی ہے۔ اس فہرست میں ان سیٹوں پرامیدواروں کا اعلان کیا جانا تھا، جہاں بی جے پی مضبوط پوزیشن میں ہے۔ اسی دوران قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ بی جے پی گروداس پور سے سابق کرکٹر یوراج سنگھ کو موقع دے سکتی ہے۔ حالانکہ انہوں نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔
سیلبرٹری فرینڈلی سیٹ ہے گروداس پور
پنجاب کی گرداس پورلوک سبھا سیٹ پر سیلیبرٹیزاپنی قسمت آزماتے رہے ہیں اورانہیں کامیابی بھی ملی ہے۔ فی الحال اس سیٹ پراداکارسنی دیول رکن پارلیمنٹ ہیں اوران سے پہلے اداکار ونود کھنہ بھی یہاں سے پارلیمنٹ کے لئے منتخب کئے جاچکے ہیں۔ ونود کھنہ کے بعد پارٹی نے سنی دیول کو یہاں سے الیکشن لڑوایا اورانہوں نے 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں جیت حاصل کی۔
بھارت ایکسپریس۔
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…