چنئی: تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ سی جوزف وجے کے خلاف مبینہ توہین آمیز تبصرہ کرنے کے معاملے میں یوٹیوبر اور نام تملر کٹچی (این ٹی کے) کے رہنما سٹّئی دورائی مروگن کو بڑی راحت ملی ہے۔ مدراس ہائی کورٹ نے انہیں پیشگی ضمانت دے دی ہے۔ اس معاملے میں چنئی سائبر کرائم ونگ پولیس نے ایف آئی آر درج کی تھی۔ یہ پورا معاملہ دورائی مروگن کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو سے متعلق ہے۔ انہوں نے 30 ستمبر کو ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں مبینہ طور پر تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ سی جوزف وجے اور ریاستی وزیر آدھو ارجن کے خلاف توہین آمیز تبصرے کیے گئے تھے۔ اس ویڈیو کے خلاف 3 اکتوبر کو چنئی میں شکایت درج کرائی گئی تھی۔ شکایت کنندہ اے کرسٹوفر تملگا ویتری کژگم (ٹی وی کے) کے عہدیدارہیں۔ ان کی شکایت کی بنیاد پر چنئی سائبر کرائم ونگ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔
Tamil Nadu | Madras High Court grants anticipatory bail to YouTuber and NTK party leader Sattai Durai Murugan in a case registered for alleged derogatory comments against Tamil Nadu Chief Minister C. Joseph Vijay. FIR was registered by Chennai Cyber Crime Wing Police.
— ANI (@ANI) November 10, 2026
گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر ہائی کورٹ سے رجوع
گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر دورائی مروگن نے مدراس ہائی کورٹ میں پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ جمعرات کو جسٹس این رمیش کی عدالت میں اس درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست میں انہوں نے اپنے خلاف عائد الزامات کو غلط قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شکایت سیاسی مقاصد کے تحت درج کرائی گئی ہے اور اس کے ذریعے انہیں نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سٹّئی دورائی مروگن نے اپنی درخواست میں دلیل دی کہ ویڈیو میں کیے گئے تبصرے سیاسی تنقید کے زمرے میں آتے ہیں اور یہ تنقید عوامی مفاد میں کی گئی تھی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ فوجداری مقدمہ درج کرکے ان کی تقریر اور اظہار رائے کی آزادی کو محدود کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ پولیس کی پوچھ گچھ میں پہلے ہی شامل ہو چکے ہیں، اس لیے انہیں حراست میں لے کر پوچھ گچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے تفتیش میں مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
شکایت کنندہ کے مقدمہ درج کرانے کے حق پر بھی سوال
این ٹی کے رہنما نے اپنی درخواست میں شکایت کنندہ کی جانب سے مقدمہ درج کرانے کے اختیار پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ اس پورے معاملے کا مقصد ان کی یوٹیوب ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ہٹوانا ہے۔ دورائی مروگن نے عدالت سے راحت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ تفتیش میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں اور انہیں حراست میں لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ دورائی مروگن نے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کی تردید کی تھی۔ ان کا موقف تھا کہ یہ مقدمہ سیاسی محرکات کے تحت درج کیا گیا ہے اور آزادیٔ اظہار کے حق کی خلاف ورزی ہے۔ پیشگی ضمانت کی درخواست پر جسٹس این رمیش نے سماعت کی۔ عدالت نے اس معاملے میں ریاستی حکومت سے جواب طلب کیا تھا۔ بعد ازاں عدالت نے دورائی مروگن کو پیشگی ضمانت دے کر راحت فراہم کر دی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
کانگریس لیڈرسونیا گاندھی نے اپنی کتاب بلانگنگ: اے جرنی آف لومیں کئی انکشاف کئے ہیں۔…
نئی دہلی: کانگریس رہنما ممتاز پٹیل نے شمالی ہندوستان میں بگڑتی فضائی آلودگی پر گہری…
دہلی میں بہار، اتر پردیش اور جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد…
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں امت شاہ نے کہا گجرات کے…
کانگریس چیئرپرسن سونیا گاندھی کی یادداشتوں پر مشتمل کتاب ’’بیلانگنگ: اے جرنی آف لو‘‘ (Belonging:…
پیر کے روز ٹرمپ نے قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل…