ہیملٹن میں تیسرا ونڈے بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے کے بعد شبھمن گل ٹیم انڈیا سے باہرہوگئے ہیں۔ وہ اب ہیملٹن سے ٹیم کے ساتھ ماونٹ ماونگ نئی نہیں جائیں گے، جہاں سیریزکے آخری 2 ونڈے کھیلے جانے ہیں۔ یہ دونوں مقابلے 13 اور15 نومبرکوکھیلے جانے ہیں۔ شبھمن گل کے باہر ہونے کی وجہ ٹسٹ سیریزکی تیاریوں سے متعلق ہے، جس کا 19 نومبرسے آغازہونا ہے۔ شبھمن گل ونڈے ٹیم کا ساتھ چھوڑکرٹسٹ سیریزکے لئے لگنے والے کیمپ کا حصہ بنیں گے۔
شبھمن گل کی غیرموجودگی میں آخری دو ونڈے میں ٹیم انڈیا کی کپتانی کا دارومدارشرے یس ایئرکے کندھوں پرہوگا۔ شرے یس ایئرکی کپتانی میں ہندوستان نے ٹی-20 سیریزجیتی تھی۔ ایسے میں امید کی جا رہی ہے کہ ونڈے میں کپتان شبھمن گل نے ہندوستان کوجوشاندارشروعات دلائی تھی، اسے آخری دوونڈے جیت کرشرے یس ایئرشانداراختتام دیں گے۔
ہندوستان نے شبھمن گل کے انڈر-5 ونڈے سیریزکے پہلے دوونڈے جیتے ہیں۔ وہیں ہیملٹن میں کھیلا گیا تیسرا ونڈے بارش کی وجہ سے منسوخ ہوا ہے۔ شبھمن گل کے تیسرے ونڈے کے بعد ٹیم انڈیا سے باہرہونے کی وجہ سے ان کے SENA ممالک (جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا) میں پہلی سنچری لگانے کا انتظاربھی اب لمبا ہوگیا ہے۔