نئی دہلی: کانگریس لیڈرسونیا گاندھی کی کتاب ’’بلانگنگ: اے جرنی آف لو‘‘ ریلیزہوگئی ہے۔ اس کتاب میں سونیا گاندھی نے اپنی پرسنل لائف (ذاتی زندگی) سے متعلق سیاست کے کئی بڑے انکشاف کئے ہیں۔ سونیا گاندھی نے اپنی کتاب میں یوپی اے حکومت کوچلانے سے متعلق انکشاف کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ وہ اورسابق وزیراعظم منموہن سنگھ کیسے پارٹی اورحکومت کوسنبھالتے تھے۔ سونیا گاندھی نے بتایا ہے کہ یوپی اے کی حکومت میں سابق وزیراعظم منموہن سنگھ حکومت چلاتے تھے، وہیں سونیا گاندھی پارٹی چلاتی تھیں۔
سرکاری فائلیں نہیں دکھائی گئیں: سونیا گاندھی
’’بلانگنگ: اے جرنی آف لو‘‘ میں سونیا گاندھی نے اس بات سے انکارکیا ہے کہ انہیں کبھی سرکاری فائلیں دکھائی گئی تھیں، جیسا کہ گزشتہ کچھ کتابوں میں الزام لگایا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی تشکیل کے وقت انہوں نے اپنے مشورے دیئے تھے تاکہ ان لوگوں کا خیال رکھا جاسکے، جنہوں نے پارٹی کواقتدارسے باہررہنے کے دوران سالوں تک پارٹی کی خدمت کی تھی، لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایم اوسے فائلیں منگوانے کے الزام بدنیتی پر مبنی اورپوری طرح بے بنیاد ہیں۔
کبھی وزیراعظم نہیں بننے کا فیصلہ کیا تھا
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سال 2004 کے عام انتخابات کے نتائج آنے سے کئی ماہ پہلے ہی انہوں نے اپنے بچوں راہل گاندھی اورپرینکا گاندھی کے ساتھ مل کریہ طے کرلیا تھا کہ وہ کبھی وزیراعظم نہیں بنیں گی۔ ان کے بچوں نے سیکورٹی سے متعلق تشویش کی وجہ سے ایسا کرنے پرزوردیا تھا۔ انہوں نے لکھا، ’’میرے ذہن سے شک کا آخری ٹکڑا اچانک دورہوگیا۔ مجھے لگا جیسے میں خود سے کہہ رہی ہوں کہ سونیا اپنے تئیں ایمانداررہو۔ تم ہمیشہ سے یہ جانتی رہی ہو۔ بس، اسے چھوڑدو۔‘‘
کتاب میں سونیا گاندھی نے لکھا ہے کہ منموہن سنگھ کواس لئے منتخب کیا گیا تھا کیونکہ 1991 میں معیشت کوآزاد کرنے والے شخص کے طورپران کی شبیہ ان لوگوں کے خدشات کودورکرسکتی ہے، جنہیں اس بات کی تشویش تھی کہ بائیں بازوکی پارٹیاں باہرسے یوپی اے حکومت کی حمایت کررہی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
یہ پورا معاملہ دورائی مروگن کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو…
نئی دہلی: کانگریس رہنما ممتاز پٹیل نے شمالی ہندوستان میں بگڑتی فضائی آلودگی پر گہری…
دہلی میں بہار، اتر پردیش اور جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد…
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں امت شاہ نے کہا گجرات کے…
کانگریس چیئرپرسن سونیا گاندھی کی یادداشتوں پر مشتمل کتاب ’’بیلانگنگ: اے جرنی آف لو‘‘ (Belonging:…
پیر کے روز ٹرمپ نے قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل…