قومی

خاتون یوٹیوبر پر آپریشن سندور کی جانکاری پاکستان کو لیک کرنے کا الزام، پاکستان کا کیا سفر، ہریانہ پولیس نے کیا گرفتار

Youtuber Jyoti Malhotra Arrested: پاکستان کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں ہریانہ کی رہنے والی یوٹیوبرجیوتی ملہوترا کوگرفتارکیا گیا ہے۔ اب تک پنجاب کے مالیرکوٹلہ اورہریانہ سے کل 6 پاکستانی جاسوسوں کوگرفتارکیا جاچکا ہے۔ الزام ہے کہ جیوتی ملہوترا پاکستان ہائی کمیشن میں کام کرنے والے دانش نامی افسرسے رابطے میں تھی اوردانش نے اسے پاکستان بھیجا تھا۔ جیوتی ملہوترا اپنا ٹریول چینل چلاتی ہیں، وہ پاکستان بھی گئی تھیں اوروہاں بہت سی خفیہ معلومات شیئرکررہی تھیں۔

پوچھ گچھ کے دوران جیوتی ملہوترا نے پولیس کو بتایا کہ اس کا ‘ٹریول ود جو’ کے نام سے یوٹیوب پرچینل ہے۔ وہ پاسپورٹ ہولڈر ہے اور سال 2023 میں پاکستان جانے کے لئے ویزا لگوانے سے متعلق پاکستان ہائی کمیشن دہلی گئی تھی، جہاں اس کی ملاقات احسان الرحمیم عرف دانش سے ہوئی تھی۔ اس نے احسان الرحیم عرف دانش کا موبائل نمبر لے لیا تھا اورپھر اس سے بات کرنے لگی تھی۔

پاکستان کا سفرکرچکی ہے جیوتی

جیوتی ملہوترا پرالزام ہے کہ اس نے دوبار پاکستان کا دورہ کیا، جہاں دانش کے کہنے پراس کی جانکارعلی اہوان سے ملاقات ہوئی تھی، جہاں علی اہوان نے اس کے رکنے اورگھومنے کا انتظام کیا تھا۔ پاکستان میں علی اہوان نے اس کی پاکستانی سیکورٹی اورانٹلی جنس کے افسران سے ملاقات کرائی تھی۔

خفیہ جانکاری لیک کرنے کا الزام

وہیں پرشاکراوررانا شہبازسے بھی ملی تھی۔ اس نے شاکرکا موبائل نمبر لے لیا اور اس کے موبائل میں محمد شاکرکا نمبر جٹ رندھاوا کے نام سے محفوظ کرلیا تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔ پھرواپس ہندوستان آگئی۔ پھر وہ واٹس اپ، اسنیپ چیٹ اور ٹیلی گرام وغیرہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ سے ان سبھی سے مسلسل رابطہ میں رہی اور ملک مخالف اطلاعات کا تبادلہ شروع کردیا۔

پاکستانی خفیہ ایجنسی کے رابطے میں پائی گئی جیوتی

جیوتی ملہوترا دہلی میں پاکستان کی ہائی کمیشن میں افسر احسان الرحیم عرف دانش سے کافی ملاقات کرتی رہی۔ جیوتی رانی کی پوچھ گچھ سے وہ پاکستانی خفیہ ایجنسی کے رابطے میں پائی گئی ہے۔ جیوتی نے دشمن ملک پاکستان کے شہری جس کوہندوستانی حکومت کے ذریعہ Persona-non-grata ناپسندیدہ شخص  ڈکلیئرکیا ہوا ہے، سے مشتبہ سرگرمیاں کرکے اورہندوستان کی خفیہ اطلاعات کا تبادلہ کرکے ہندوستان کی اس نے خودمختاری، اتحاد اورسالمیت کوخطرے میں ڈالنے کا جرم کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Prayagraj Film Festival 2026: سنگم نگری میں سنیما کا میلہ، 30 اکتوبر سے پریاگ راج فلم فیسٹیول کا آغاز، نوجوان فنکاروں کو ملے گا پلیٹ فارم

منتظمین کے مطابق، اچھی فلم بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ انسانی احساسات اور…

46 minutes ago

12th BRICS Parliamentary Forum: بارہویں برکس پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کے بعد ایرانی وفد وطن واپس روانہ

بھارت کی صدارت میں 12ویں برکس پارلیمانی کانفرنس کا انعقاد نئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس…

2 hours ago

India invites Pakistan for SCO forum in Delhi: آپریشن سندور کے بعد پہلی بار بھارت نے پاکستان کو ایس سی او فورم میں شرکت کی دعوت دی

پاکستان نے یکم ستمبر کو ایس سی او سربراہانِ مملکت کی کونسل کی 2026-27 کی…

3 hours ago