10 مئی کی جنگ بندی کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فوجی کشیدگی میں کمی کے بعد ہندوستان نے جمعہ کو اٹاری میں انٹیگریٹڈ چیک پوسٹ (ICP) کے ذریعے خشک میوہ جات اور جڑی بوٹیاں لے کر افغانستان سے آنے والے 162 ٹرکوں کے داخلے کی منظوری دے دی ہے۔ واضح رہے کہ 22 اپریل سے اٹاری واگھہ بارڈر کی بندش کے بعد خشک میوہ جات سے بھرا کوئی ٹرک افغانستان کے قندھار سے اٹاری نہیں پہنچا تھا۔ زیادہ تر خشک میوہ جات قندھار سے آتے ہیں، جب کہ کچھ اشیاء کابل سے منگوائی جاتی ہیں۔
افغان حکام کی درخواست پر ہندوستانی حکومت نے یہ منظوری دی ہے۔ کسٹمز کے ڈپٹی کمشنر اور آئی سی پی اٹاری کے دفتر نے حال ہی میں لینڈ کسٹم اسٹیشن، واگھہ، لاہور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ایک پیغام بھیجا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان حکام نے ہندوستانی وزارت خارجہ سے 162 مال بردار ٹرکوں کے داخلے کے لیے درخواست کی ہے۔
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نی افغان وزیر خارجہ سے فون پر بات
عہدیدار نے مزید کہا کہ ہندوستانی حکومت نے ٹرکوں کو واگھہ-اٹاری بارڈر کے ذریعے ہندوستان میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے لیے ضروری منظوری دے دی ہے اور ہندوستانی کسٹمز نے ان ٹرکوں میں سامان کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے ضروری انتظامات کیے ہیں۔ اس سے قبل جمعرات کو وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کارگزار افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی۔ یہ مذاکرات طالبان انتظامیہ کی جانب سے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت کے چند دن بعد ہوئے ہیں۔ اس بات چیت کے دوران ہندوستان اور افغانستان کے درمیان تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
لداخ میں کھیلوں کے امکانات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہاں…
سماعت کے دوران راجپال یادو کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اداکار کو ایک…
تہواروں کے دوران بڑھتی ہوئی بھیڑ اور سکیورٹی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی دہلی،…
نیویارک میں بھارتی سفارت خانے نے کہا کہ اسے امریکی شہر اورورا میں ایک مذہبی…
عمران خان کے معاملے میں اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ کا موضوع…
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر…