قومی

Youtuber Elvish Yadav: ایلوش یادو کی مشکلات میں اضافہ، ای ڈی نے نیا سمن بھیجا، پوچھ گچھ کے لیے لکھنؤ بلایا

Youtuber Elvish Yadav: مشہور یوٹیوبر ایلوش یادو کی مشکلات میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ای ڈی نے پارٹی میں سانپ کے زہر معاملے میں ایلوش یادو کو تازہ سمن بھیجا ہے۔ ای ڈی نے منی لانڈرنگ معاملے میں ایلوش کو تازہ سمن بھیجا ہے اور 23 جولائی کو پوچھ گچھ کے لیے لکھنؤ بلایا ہے۔

پہلے ای ڈی نے 8 جولائی کو کیا تھا طلب

اس سے پہلے ای ڈی نے ایلوش یادو کو نوٹس دے کر 8 جولائی کو بلایا تھا، لیکن ایلوش نے یہ کہتے ہوئے کچھ دن کا وقت مانگا تھا کہ وہ بیرون ملک ہے۔ جس پر ای ڈی نے اب 23 جولائی کو پیش ہونے کے لیے سمن جاری کیا ہے۔

مئی میں یہ اطلاع ملی تھی کہ ای ڈی نے ایلوش کے خلاف منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا ہے۔ اس دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ ای ڈی ایلوش کی ملکیت والی مہنگی کاروں کے قافلے کی بھی چھان بین کرے گی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ایلوش کے خلاف بڑی کارروائی ہوسکتی ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ ایلوش یادو کے ساتھ ای ڈی بڑے ہوٹلوں، ریزورٹس اور فارم ہاؤسز کے مالکان سے بھی پوچھ گچھ کرے گی۔ آپ کو بتا دیں کہ ایلوش یادو کو نوئیڈا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ فی الحال وہ ضمانت پر باہر ہے۔ ای ڈی نے ایلوش پر شکنجہ کسنے کی تیاری کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Doda Encounter: جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں سیکورٹی فورسز نے پھر شروع کیا سرچ آپریشن، منگل کے روز ملی ٹینٹوں کے ساتھ انکاؤنٹر میں دو گھنٹے سے زیادہ ہوئی تھی فائرنگ

نوئیڈا ڈسٹرکٹ کورٹ سے ملی تھی ضمانت

مشہور YouTuber اور بگ باس OTT 2 کے فاتح ایلوش یادو کو سانپ کے زہر کی اسمگلنگ کیس میں نوئیڈا ڈسٹرکٹ کورٹ سے ضمانت ملی تھی۔ نوئیڈا پولیس کے ذریعہ ان کی گرفتاری کے بعد گوتم بدھ نگر ڈسٹرکٹ کورٹ نے ایلویش کو این ڈی پی ایس ایکٹ اور جنگلی حیات کے تحفظ کے قوانین کے تحت ضمانت دی تھی۔ اس دوران وہ  پانچ دنوں تک گوتم بدھ نگر کی لکسر جیل میں بند رہے تھے۔

ایلویش یادو کو 17 مارچ کو پانچ دیگر افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر وائلڈ لائف (تحفظ) ایکٹ اور تعزیرات ہند کی دفعہ 120A (مجرمانہ سازش) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ انہیں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

SC Collegium: کالجیم کی سفارش کے باوجود ہائی کورٹ کے ججوں کی تقرری نہیں ہوتی ہے تو اس معاملہ پر سپریم کورٹ کرے گی سماعت

سپریم کورٹ کالجیم کی سفارش کے باوجود ملک کی مختلف ہائی کورٹس میں ججوں اور…

2 hours ago

School Upgradation Program: تعلیمی معیارکو بہتر بنانے کے لئے جماعت اسلامی ہند کی جانب سے اسکول اپگریڈیشن پروگرام کا انعقاد

مرکزی تعلیمی بورڈ ، جماعت اسلامی ہند نے اسکولوں کے معیارکوبلند کرنے کے لئے ایک…

2 hours ago

UP News: اتر پردیش کے بہرائچ میں بھیڑیوں کی دہشت کیسے ہوگی ختم ؟ اکھلیش نے یوگی حکومت کو بتایا خصوصی ‘پلان’

یادو نے مطالبہ کیا کہ حکومت بہرائچ میں بھیڑیوں کے حملے میں مارے گئے بچوں…

2 hours ago

Taj Mahal News: تاج محل کے گنبد میں نکلا پودا، اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت پر اٹھائے کئی سوال

تاج محل میں پودا نکلنے کے معاملے میں سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے…

2 hours ago