قومی

Dhruv Rathi Detained by Delhi Police: دہلی پولیس کی بڑی کارروائی، سی جے پی کے احتجاج سے پہلے یوٹیوبر دھروو راٹھی حراست میں

ملک کے معروف یوٹیوبر دھروو راٹھی کو لے کر ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، دہلی پولیس نے انہیں گروگرام میں واقع ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے احتجاج میں شامل ہونے کے لیے جا رہے تھے۔
اپنی بے باک اور سخت تبصروں کے لیے پہچانے جانے والے دھروو راٹھی گزشتہ کچھ عرصے سے مسلسل سرخیوں میں ہیں۔ حالیہ دنوں میں ان کے کئی ویڈیوز اور بیانات سامنے آئے، جنہیں لے کر فلمی صنعت اور سوشل میڈیا پر بحث اور تنازع بھی ہوا۔
اداکار پرکاش راج کے ساتھ ایک ہی اسٹیج پر آئے تھے نظر
کچھ عرصہ قبل بنگلورو کے فریڈم پارک میں ایک بڑے سیاسی احتجاج کے دوران دھروو راٹھی جنوبی ہند اور بالی ووڈ کی فلموں کے معروف اداکار پرکاش راج کے ساتھ ایک ہی اسٹیج پر نظر آئے تھے۔ اس احتجاج کے دوران دونوں نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے تھے۔ اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر فلمی دنیا سے وابستہ بعض افراد اور صارفین نے دونوں پر تنقید کی تھی۔
اداکاراؤں کے حسن کے معیار پر اٹھائے تھے سوال
دسمبر 2025 میں دھروو راٹھی نے بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کی کاسمیٹک سرجری اور حسن کے مقررہ معیار پر ایک ویڈیو جاری کیا تھا۔ اس ویڈیو کے تھمب نیل اور مواد میں انہوں نے جھانوی کپور، دیپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا اور انوشکا شرما جیسی معروف اداکاراؤں کی پہلے اور بعد کی تصاویر استعمال کی تھیں۔اس کے بعد سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے ان پر اداکاراؤں کو ذاتی طور پر نشانہ بنانے اور انہیں ٹرول کرنے کا الزام لگایا تھا۔
’دھریندر‘ اور ’دی کشمیر فائلز‘ پر بھی ہوا تھا تنازع
دھروو راٹھی نے اداکار رنویر سنگھ کی فلم ’دھریندر‘ کے ٹریلر پر سخت تنقید کرتے ہوئے اس میں دکھائے گئے تشدد کے مناظر کو معاشرے کے لیے نقصان دہ قرار دیا تھا۔ انہوں نے سنسر بورڈ سے بھی اس معاملے پر غور کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
اس کے علاوہ، ہدایت کار وویک اگنی ہوتری کی فلم ’دی کشمیر فائلز‘ کی ریلیز کے دوران بھی دھروو راٹھی نے فلم میں کیے گئے دعوؤں پر سوال اٹھائے تھے۔ اس کے بعد ہدایت کار اور یوٹیوبر کے درمیان سوشل میڈیا پر طویل بحث چھڑ گئی تھی۔کنگنا رناوت کے ساتھ ان کا پرانا تنازع بھی خاصا زیر بحث رہا تھا۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا تھا جب ممبئی میں بی ایم سی کی جانب سے اداکارہ کے دفتر کو منہدم کیا گیا تھا اور اس معاملے پر دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔فی الحال، دھروو راٹھی کو حراست میں لیے جانے کی اس اطلاع کے بعد سیاسی حلقوں اور سوشل میڈیا پر بحث تیز ہوگئی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Yogi Challenges Akhilesh: ’میں تیار ہوں، آپ بھی ایودھیا سے الیکشن لڑ کر دکھائیں‘، یوگی آدتیہ ناتھ کا اکھلیش یادو کو کھلا چیلنج

وزیر اعلیٰ نے ایودھیا کے حوالے سے اکھلیش یادو کے سیاسی بیانات کا جواب دیتے…

2 minutes ago

Aligarh Muslim University: آٹھ سال بعد اے ایم یو طلبہ یونین کے انتخابات کا اعلان، وعدوں پر عمل اور یونیورسٹی کے مستقبل کا سوال

طلبہ یونین محض ایک انتخابی ادارہ نہیں، بلکہ طلبہ کی آواز، ان کی قیادت، سیاسی…

47 minutes ago

Mamata Accuses Delhi Police of Abduction: ممتا بنرجی کا دہلی پولیس پر ’اغوا‘ کرنے کا الزام، تھانے میں دھرنے پر بیٹھیں

ٹی ایم سی کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ممتا بنرجی کو دہلی پولیس…

1 hour ago

PM Modi’s Visit to Chennai: وزیر اعظم نریندر مودی کا چنئی دورہ، 13 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کا دیں گے تحفہ

وزیر اعظم چنئی میٹرو ریل منصوبے کے دوسرے مرحلے میں پوناملّی-وڈاپالنی سیکشن کا افتتاح کریں…

1 hour ago