قومی

Prime Minister Narendra Modi: پی ایم مودی سے ملاقات کے بعد بولیں میرابائی چانو،آپ کے حوصلہ افزا الفاظ سخت محنت کے لیے دیں گے ترغیب

نئی دہلی : کامن ویلتھ گیمز 2026 میں ملک کے لیے تمغے جیتنے والے بھارتی کھلاڑیوں سے وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو خصوصی ملاقات کی۔ اس دوران وزیر اعظم نے بھارتی ویٹ لفٹر میرابائی چانو کو ان کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد میرابائی چانو نے ان کے تئیں اظہار تشکر کیا۔میرابائی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا، ’’وزیر اعظم، ہماری اس کامیابی کے سفر میں آپ کی مسلسل حمایت اور حوصلہ افزائی کے لیے آپ کا شکریہ۔ اتوار کو ہوئی ہماری خصوصی گفتگو کے دوران ہر تمغہ جیتنے والے کھلاڑی کے لیے آپ کے حوصلہ افزا الفاظ یقینی طور پر ہمیں آنے والے مقابلوں میں مزید محنت کرنے کی تحریک دیں گے۔‘‘

آنسوؤں کی وجہ پوچھنے پر میرابائی نے بیان کیا درد

اتوار کو وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ہوئی ملاقات کے دوران مودی نے میرابائی سے ان کے رونے کی وجہ پوچھتے ہوئے کہا، ’’اتنے آنسو ٹپک رہے تھے کہ مجھے لگ رہا تھا جیسے آنسو کے ہر قطرے سے گولڈ میڈل نکل رہا ہو۔‘‘اس پر میرابائی نے بتایا کہ پیرس اولمپکس میں تمغہ نہ جیت پانے کی وجہ سے وہ کافی مایوس ہوئی تھیں اور گزشتہ چار برسوں کے دوران انہوں نے بہت کچھ برداشت کیا ہے۔بھارتی ویٹ لفٹر نے کہا، ’’میں اس دن بہت خوش اور جذباتی تھی۔ گولڈ میڈل جیتنے کے بعد میں اس لیے روئی کیونکہ پیرس اولمپکس میں میرا میڈل صرف ایک کلو سے رہ گیا تھا۔ ایک کھلاڑی کی حیثیت سے آپ کو بہت سی چیزوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان چار برسوں کے دوران میں نے بہت کچھ برداشت کیا۔ ہر وقت انجری کا مسئلہ چل رہا تھا اور خاندان میں بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔‘‘میرابائی نے مزید کہا کہ جب وہ پوڈیم پر کھڑی تھیں اور بھارتی قومی ترانہ بجایا گیا تو وہ اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکیں۔ انہوں نے کہا، ’’جب اپنے ملک کا پرچم اوپر لہراتا دیکھتے ہیں تو آنکھوں سے خود بخود آنسو نکل آتے ہیں۔‘‘

48 کلوگرام زمرے میں جیتا گولڈ میڈل

میرابائی چانو نے کامن ویلتھ گیمز 2026 میں خواتین کے 48 کلوگرام زمرے میں 190 کلوگرام وزن اٹھا کر بھارت کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ مسلسل تین کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والی دنیا کی پہلی ویٹ لفٹر بن گئی ہیں۔میرابائی کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے شاندار کھیل کا ثبوت ہے بلکہ گزشتہ چار برسوں کے دوران انجری، ذاتی مشکلات اور اولمپک ناکامی کے بعد ان کی مضبوط واپسی کی بھی مثال ہے۔ وزیر اعظم مودی نے بھی ان کی جدوجہد اور کامیابی کو نوجوان کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزا قرار دیا۔

بھارت ایکسپریس رادو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

12 minutes ago

LG Dr. Dinesh Sharma: شری وجئے پورم میں پہلی بار ڈانڈیا مہوتسو کا انعقاد، لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کی شرکت

انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…

30 minutes ago

LG Inaugurated MT IRIS: انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر نے انڈین آئل کے نئے بارج ’ایم ٹی آئرس‘ کا کیا افتتاح

دور دراز جزائر تک ایندھن کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کو ملے گی تقویت،…

36 minutes ago

LPU Student Suicide: پنجاب، ایل پی یو کے طالب علم کی خودکشی، پی جی کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی لاش، علاقے میں ہلچل

جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی…

45 minutes ago

Ranji Trophy 2026-27: رنجی ٹرافی، بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کا پھر چلا جادو، سمرن کی سنچری، راہل اور یشسوی فلاپ

محمد شامی نے رنجی ٹرافی 27-2026 میں ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

1 hour ago