قومی

Eknath Shinde-led Shiv Sena: چھ ارکان پارلیمنٹ کے ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا میں انضمام کے خلاف عرضی پر سپریم کورٹ نے دو ہفتے کی دی مہلت

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کو شیو سینا (یو بی ٹی) کی اس عرضی پر سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کر دی، جس میں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے اس فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے جس کے تحت چھ باغی ارکانِ پارلیمنٹ کے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا میں انضمام کو تسلیم کیا گیا تھا۔ جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس آلوک ارادھے پر مشتمل بنچ نے نوٹ کیا کہ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور جوائنٹ سکریٹری کی جانب سے کوئی وکیل عدالت میں موجود نہیں تھا۔ اس کے بعد عدالت نے معاملے کی سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔ شیو سینا (یو بی ٹی) کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے بنچ کو بتایا کہ فریقین کو نوٹس کی تعمیل کرا دی گئی ہے۔

کپل سبل نے عبوری راحت کی مانگ کی

کپل سبل نے عدالت کو بتایا کہ معاملے میں عبوری راحت دینے کی فوری ضرورت ہے۔ تاہم بنچ نے کہا کہ عبوری راحت پر فیصلہ کرنے سے پہلے جواب دہندگان کو اپنا جواب دینے کے لیے وقت دیا جائے گا۔ سبل نے دلیل دی کہ جب ارکان پارلیمنٹ کے خلاف نااہلی کی کوئی عرضی دائر ہی نہیں کی گئی تو اسپیکر کو ان کے انضمام کی منظوری دینے کا اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسپیکر نے شیو سینا (یو بی ٹی) کے فریق کو اپنا موقف پیش کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ 22 جولائی کو سپریم کورٹ نے چھ باغی ارکان کے انضمام پر فوری طور پر روک لگانے سے انکار کر دیا تھا۔ اس وقت عدالت نے لوک سبھا اسپیکر، لوک سبھا کے سکریٹری اور ان چھ ارکانِ پارلیمنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کیا تھا۔ عدالت نے جواب دہندگان سے جواب طلب کرتے ہوئے معاملے کی سماعت دو ہفتے بعد مقرر کی تھی۔

18 جولائی کو انضمام کی منظوری دی گئی تھی

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے قبل 18 جولائی کو لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے شیو سینا (یو بی ٹی) کے چھ ارکانِ پارلیمنٹ کے ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا میں انضمام کو منظوری دی تھی۔ اس انضمام کے بعد شیو سینا (یو بی ٹی) کے لوک سبھا میں صرف تین ارکان رہ گئے ہیں۔ جن چھ باغی ارکان نے شندے کی قیادت والی شیو سینا میں شمولیت اختیار کی، ان میں سنجے جادھو، سنجے پاٹل، سنجے دیشمکھ، اوم راجے نمبالکر، ناگیش پاٹل آشٹیکر اور بھاؤ صاحب واچکورے شامل ہیں۔ ان چھ ارکان کی شمولیت کے بعد لوک سبھا میں شیو سینا کی تعداد سات سے بڑھ کر 13 ہو گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

54 minutes ago

LG Dr. Dinesh Sharma: شری وجئے پورم میں پہلی بار ڈانڈیا مہوتسو کا انعقاد، لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کی شرکت

انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…

1 hour ago

LG Inaugurated MT IRIS: انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر نے انڈین آئل کے نئے بارج ’ایم ٹی آئرس‘ کا کیا افتتاح

دور دراز جزائر تک ایندھن کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کو ملے گی تقویت،…

1 hour ago

LPU Student Suicide: پنجاب، ایل پی یو کے طالب علم کی خودکشی، پی جی کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی لاش، علاقے میں ہلچل

جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی…

1 hour ago