بھارت ایکسپریس۔
یوپی حکومت کے وزیرآشیش پٹیل پرٹیکنیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں لیکچررس کی ترقی میں بے ضابطگیوں کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ یہ الزام سیراتھوکی رکن اسمبلی پلوی پٹیل نے لگایا ہے۔ جمعرات کوآشیش پٹیل نے پلوی پٹیل کے ساتھ ساتھ ایس ٹی ایف پرحملہ کیا۔ ایس ٹی ایف کے خلاف محاذ کھولتے ہوئے کہا کہ تم ٹانگ میں گولی مارتے ہونا، ہمت ہے تومیرے سینے میں گولی مارو۔ میں کسی سے نہیں ڈرتا۔ میری غلطی یہ ہے کہ میں نے محروم طبقے کوآگے بڑھایا، میں ایسی غلطیاں کرتا رہوں گا۔ میں نہیں ڈروں گا، آپ کے پاس سسٹم ہے اورمیرے پاس جمہوریت ہے۔ جب جمہوریت ہمارے ساتھ ہے تو پھرسسٹم سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔
آشیش پٹیل نے کہا کہ میں ایس ٹی ایف کے ان افسران کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں کہ جس اسمبلی میں پرندہ بھی پرنہیں مارسکتا ہے، اسی اسمبلی میں دولوگوں کو دھرنا دینے کے لئے چھوڑدیا۔ آج ایس ٹی ایف کومیں کہنا چاہتا ہوں کہ تمہارا نام اسپیشل ٹاسک فورس ہے۔ میرا نام آشیش پٹیل ہے۔ ایس ٹی ایف کوکہنا چاہتا ہوں کہ تم پیرمیں گولی مارتے ہونا، آؤ سینے میں گولی مارو۔
پلوی پٹیل کو بتایا دھرنا ماسٹر
وزیرآشیش پٹیل نے کہا کہ آپ ڈرا کر69 ہزارٹیچربھرتی معاملے کودبا نہیں سکتے۔ میری قومی صدرکومرکزی حکومت نے پورے طریقے سے پیک کررکھا ہے۔ ان کے پاس مرکزی حکومت کی سیکورٹی ہے، لیکن میں توآپ کے بھروسے ہوں۔ آشیش پٹیل نے پلوی پٹیل سے متعلق کہا کہ حکومت کی ایک دھرنا ماسٹرہیں۔ ان کی سرپرستی کی جاتی ہے۔ انہیں جب بھی موقع ملتا ہے انہیں دھرنے پربٹھا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ششربابوسے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ خبریں چھپوانا بند کردیجئے۔ ابھی میں حد کے دائرے میں ہوں۔ حد سے گزروگے تومیں بھی حد (مریادا) بھول جاؤں گا۔ ایس ٹی ایف کا وہ کون سا افسرہے کہ جہاں صرف ایم ایل اے ہی جا سکتا ہے، وہاں دولوگوں کواوردھرنے کے لئے بھیجا جا رہا ہے۔
ایس ٹی ایف سازشوں کی معمار: آشیش پٹیل
آشیش پٹیل نے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے میں میڈیا میں زیادہ چھپ رہا ہوں۔ میرا مثبت چھپاکرمنفی موقف کودکھایا جاتا ہے۔ اب مزید طاقت سے لڑوں گا۔ میں سازشوں سے ڈرنے والا نہیں ہوں۔ سی بی آئی سے میری جانچ کرائیے۔ محکمہ اطلاعات کا غلط استعمال کرکے میری عزت ووقارکوخراب نہ کریں ورنہ پتھروں سے جواب دوں گا۔ آشیش پٹیل نے کہا کہ 14 میں سے 7 انجینئرنگ کالج میں میں نے پسماندہ طبقات کے ڈائریکٹربنائے۔ اگریہی میری غلطی ہے توایسی غلط میں کرتا رہوں گا۔ اگرآپ کے پاس سسٹم ہے تومیرے پاس جمہوریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ٹی ایف سے محتاط رہئے گا، ساری سازشیں رچنے والی یہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سنٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (CISF) نے اپنے اہلکاروں میں خودکشی کی شرح میں 40 فیصد…
چین میں ہیومن میٹاپنیووائرس (ایچ ایم پی وی) کے تیزی سے پھیلنے سے خدشہ مزید…
پولیس کی کارروائی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے راگھو نے کہا کہ ملزم ابھی…
وزیر اعظم مودی ریٹھالا سے کنڈلی تک دہلی میٹرو کے فیز-IV کے 26.5 کلومیٹر طویل…
پرگتی یاترا کے دوسرے مرحلے میں ہفتہ کو گوپال گنج پہنچنے والے سی ایم نتیش…
اجمیر درگاہ کے عہدیداروں نے کہا کہ وزیر اعظم کا اقدام اور رججو کی موجودگی…