بھارت ایکسپریس۔
Lok Sabha Election 2024 Latest News: لوک سبھا الیکشن 2024 کے تین مرحلوں کی ووٹنگ ہوچکی ہے۔ باقی کے چار فیزکی ووٹنگ کے لئے سبھی سیاسی پارٹیوں نے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔ انتخابی تشہیرمیں کوئی بھی ذرا بھی کسرنہیں چھوڑنا چاہتا۔ انتخابی جلسے میں کئی باربی جے پی کے لیڈرپاکستان کا ذکرکرچکے ہیں، لیکن اب تشہیری مہم میں غزنوی کی بھی انٹری ہوگئی ہے۔
اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل (7 مئی، 2024) کو بہرائچ میں ایک انتخابی ریلی کوخطاب کرتے ہوئےغزنوی کے بھانجے کا نام لے کرپاکستان پربھی حملہ کیا۔ بہرائچ کی ریلی میں وزیراعلیٰ یوگی نے پاکستان کے ساتھ ساتھ سالار مسعود غازی کی انٹری کرا دی۔ انہوں نے کہا “ایسے لوگ جوپاکستان کے حامی ہیں، ان کا حال سالارمسعود کی طرح ہی کردیا جائے گا۔”
انڈیا الائنس پر بھی کیا حملہ
یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے بیان کے ذریعہ خوشنودی کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اپوزیشن پر تنقید کی۔ انہوں نے ایک بار پھر پاکستان حامیوں پرسوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا”جو لوگ بھیک مانگنے والے پاکستان کا نعرہ لگاتے ہیں، وہ وہاں جاکر رہیں اوربھوکے مریں۔ ہندوستان پربوجھ نہ بنیں۔”
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے پاس AI ایجنٹ اپنانے کے لیے ایک منفرد ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ہے، جو…
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…
انارک کے مطابق 2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…
چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…
ہندوستان میں بنیادی افراط زر گزشتہ ایک سال کے دوران معمول پر آ گیا ہے،…
ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…