قومی

Yamuna Cleanup Deadline: یمنا صفائی مہم کو نئی رفتار، امت شاہ نے ہر 20 دن میں جائزہ لینے کی دی ہدایت، دہلی-ہریانہ-اتر پردیش کو مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کرنے کا حکم

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے یمنا ندی کی صفائی اور بحالی کے منصوبے کو تیز رفتار بنانے کے لیے ہر 20 دن بعد پیش رفت کا جائزہ لینے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 2027 تک 59 نئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس (STPs) قائم کرنے کا روڈ میپ بھی پیش کیا گیا ہے۔ پیر کو یمنا بحالی منصوبے سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ صاف اور آلودگی سے پاک یمنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو فوری، مربوط اور جوابدہ انداز میں کام کرنا ہوگا۔

دہلی، ہریانہ اور اترپردیش مشترکہ لائحۂ عمل کے تحت کریں گے کام

اجلاس میں امت شاہ نے دہلی، ہریانہ اور اتر پردیش کی حکومتوں کو ہدایت دی کہ وہ الگ الگ اقدامات کے بجائے ایک متحدہ ایکشن پلان کے تحت مشترکہ طور پر کام کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ یمنا میں ماحولیاتی توازن کے لیے مطلوبہ آبی بہاؤ برقرار رکھنا ضروری ہے اور اس سلسلے میں تینوں ریاستوں کو مشترکہ ذمہ داری ادا کرنی ہوگی۔ اجلاس میں ڈیری فارموں سے پیدا ہونے والے فضلے کے باعث یمنا میں بڑھتی آلودگی پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ اس مسئلے کے حل کے لیے میونسپل کارپوریشن آف دہلی اور نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کے تحت ڈیری فارموں اور گاؤ شالاؤں سے نکلنے والے فضلے کو براہ راست پروسیسنگ مراکز تک پہنچایا جائے گا، جہاں اسے بایو گیس اور نامیاتی کھاد میں تبدیل کیا جائے گا، تاکہ غیر علاج شدہ فضلہ ندی میں شامل نہ ہو سکے۔

2027 تک 59 نئے پلانٹس، ہر 20 دن بعد پیش رفت کا جائزہ

وزارت داخلہ کے مطابق دہلی، ہریانہ اور اتر پردیش میں اب تک 129 سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس فعال کیے جا چکے ہیں۔ فضلے کے بہتر انتظام کے لیے 2027 کے اختتام تک مزید 59 نئے پلانٹس قائم کیے جائیں گے۔ امت شاہ نے صنعتی فضلے، نالوں کے اخراج اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کی سخت نگرانی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ محض قواعد کی پابندی کافی نہیں بلکہ زمینی سطح پر نتائج بھی نظر آنے چاہئیں۔ اجلاس میں ندی میں گرنے والے نالوں کی صفائی اور گاد (سلٹ) نکالنے کے کام کا بھی جائزہ لیا گیا۔ حکام کے مطابق اس سال ہدف کے طور پر مقرر 28.57 لاکھ میٹرک ٹن گاد میں سے 97 فیصد نکالی جا چکی ہے، جبکہ باقی کام 15 جون تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ وزیر داخلہ نے ہدایت دی کہ نکالی گئی گاد کو تعمیراتی اور صنعتی منصوبوں میں استعمال کیا جائے تاکہ مون سون کے دوران یہ دوبارہ ندی میں واپس نہ پہنچ سکے۔ امت شاہ نے مزید ہدایت دی کہ یمنا میں شامل ہونے والے تمام نالوں اور آبی ذخائر میں بائیو کیمیکل آکسیجن ڈیمانڈ (BOD)، کیمیکل آکسیجن ڈیمانڈ (COD) اور ٹوٹل سسپینڈڈ سالڈز (TSS) جیسے آلودگی کے اہم اشاریوں کی مسلسل سائنسی نگرانی کی جائے۔ انہوں نے تمام منصوبوں کے لیے مقررہ مدت، واضح اہداف اور طویل مدتی دیکھ بھال پر مبنی تفصیلی ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہر 20 دن بعد پیش رفت کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا تاکہ یمنا کی صفائی کے منصوبے کو تیزی سے مکمل کیا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

1 hour ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

2 hours ago