قومی

Maulana Shahabuddin Razvi On Varanasi Meat Shops: میٹ کی دکانوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے سے سیکڑوں خاندانوں کا روزگار متاثر ہوگا: مولانا شہاب الدین رضوی

بریلی، 8 جون: آل انڈیا مسلم جماعت کے قومی صدر مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے وارانسی میں گوشت اور مچھلی کی دکانوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے مجوزہ فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے سینکڑوں تاجروں اور ہزاروں مزدوروں کے روزگار پر براہ راست منفی اثر پڑے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ اس فیصلے پر ازسرنو غور کرے اور تمام متعلقہ فریقوں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے متوازن حل تلاش کرے۔ خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا رضوی نے کہا کہ وارانسی ضلع انتظامیہ کی جانب سے تقریباً 450 گوشت اور مچھلی فروش تاجروں کو اپنا کاروبار شہر سے باہر منتقل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ان کے مطابق ہر دکان سے دو سے چار افراد براہ راست وابستہ ہوتے ہیں، اس طرح یہ فیصلہ صرف دکانداروں ہی نہیں بلکہ ان کے ساتھ کام کرنے والے سیکڑوں مزدوروں اور ان کے خاندانوں کو بھی متاثر کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی دکان کا مقام کسی بڑے مذہبی مقام یا مندر کے بالکل قریب ہے تو مقامی سطح پر مناسب انتظامات کیے جا سکتے ہیں، تاہم پورے شہر سے تمام گوشت اور مچھلی کی دکانوں کو باہر منتقل کرنا ایک ایسا فیصلہ ہے جس کے معاشی اور سماجی اثرات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ روزگار سے محرومی کئی خاندانوں کو مالی مشکلات اور غربت کی طرف دھکیل سکتی ہے۔ واضح رہے کہ 6 جون کو وارانسی کے ٹاؤن ہال میدان گنج میں میئر اشوک کمار تیواری کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا تھا، جس میں شہر کے اندر قائم گوشت اور مچھلی کی دکانوں کو مرحلہ وار بیرونی علاقوں میں منتقل کرنے کی تجویز منظور کی گئی۔ بعد ازاں میونسپل کمشنر ہمانشو ناگپال نے بتایا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے کے لیے پانچ مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے جو شہر کی بیرونی حدود کے قریب واقع ہیں۔

حکام کے مطابق آئندہ دنوں میں شہر کے مختلف علاقوں میں چلنے والی گوشت اور مچھلی کی دکانوں کو رام نگر، سج آباد، گنیش پور، اولیش پور اور شیو پور منتقل کیا جائے گا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شہری نظم و نسق اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔ دریں اثنا مولانا شہاب الدین رضوی نے مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں پیش آنے والے ایک مبینہ واقعے پر بھی تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر بی جے پی کے میڈیا انچارج ساجد یوسف شاہ کے ساتھ ایک ہوٹل میں امتیازی سلوک کیے جانے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انہیں مبینہ طور پر کشمیری مسلمان ہونے کی وجہ سے کمرہ دینے سے انکار کیا گیا۔

مولانا رضوی نے کہا کہ اگر یہ واقعہ درست ہے تو یہ تشویش کا موضوع ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بھارت محبت، رواداری، ہم آہنگی اور مشترکہ تہذیب کا ملک ہے، جہاں مختلف مذاہب اور برادریوں کے لوگ صدیوں سے مل جل کر رہتے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی اصل طاقت اس کی گنگا جمنی تہذیب اور تنوع میں پوشیدہ ہے۔ انہوں نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مذہبی اور سماجی اختلافات سے بالاتر ہو کر باہمی احترام، بھائی چارے اور قومی یکجہتی کو فروغ دیں تاکہ معاشرے میں ہم آہنگی اور امن کی فضا برقرار رہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

Balaji Wafers Destroyed Lays: غریب لڑکے سے 4 ہزار کروڑ کی کمپنی تک، بالاجی نے Lay’s کو دی ٹکر

گجرات سے شروع ہونے والا بالاجی ہے، جس نے محدود وسائل سے سفر شروع کیا…

2 hours ago

Rahul Gandhi Event Row: ’چھاتروں کی گونج‘ میں پی ایم مودی کی مِمی کری پر ہنگامہ، این ڈی اے کا حملہ، اپوزیشن نے کہا- اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش

راہل گاندھی کی موجودگی میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی…

2 hours ago

Sachkhand Nanak Dham Satsang: سچکھنڈ نانک دھام میں گونجے ’واہے گرو‘ کے جے کارے، سنت لوچن درشن داس جی نے دیا بے لوث خدمت کا پیغام

پنجاب کے بٹالہ میں اچل بائی پاس واقع سچکھنڈ نانک دھام درشن دربار میں اتوار،…

2 hours ago

Pricing Carbon To Defend Exports: یورپی ٹیکس کا توڑ بنا بھارت کا ’کاربن کریڈٹ ٹریڈنگ سسٹم‘، برآمد کنندگان کو ملے گی بڑی راحت

بھارت میں اکتوبر سے ملک کی پہلی کاربن مارکیٹ شروع ہونے جا رہی ہے۔ اس…

3 hours ago

Yemen Houthis Toyota Pickup Trucks: راکٹ نہیں، میزائل نہیں… یمن میں 38,000 سے زائد ٹویوٹا ٹرکوں کی آمد، دنیا بھر میں تشویش

یمن کے جنگ زدہ علاقوں میں ٹویوٹا پک اَپ ٹرکوں کی اچانک بڑھتی ہوئی تعداد…

4 hours ago