Protesting wrestlers return from Haridwar: بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور عالمی ریسلرز فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کررہے ملک کے سرکردہ پہلوانوں نے آج احتجاجاً اپنے میڈل کو ہریدوار جاکر گنگا میں بہانے کا اعلان کیا تھا۔ پروگرام کے عین مطابق اپنے تمام میڈل کے ساتھ پہلوان گنگا کے کنارے پہنچ گئے تھے ۔ اس بیچ ناہی سرکاری کی جانب سے کوئی مداخلت کی گئی اور ناہی کسی اپوزیشن کی جماعت کے کسی وفد نے پہلوانوں کو روکنے کی کوشش کی ۔ البتہ ایک بار پھر کسانوں نے پہلوانوں کو اس قدم سے روکنے کا فیصلہ کیا اور اس میں وہ کامیاب بھی رہے ۔
دراصل کسانوں کے رہنما نریش ٹکیت نے حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے مداخلت کی اور وہ فوراً ہریدوار پہنچے جہاں پہلوانوں کو سمجھانے کی کوشش کی اور کہا کہ آپ کا میڈل پھینکا کسی بھی ناحیے سے مناسب نہیں ہے ۔ نریش ٹکیت نے کافی دیر تک پہلوانوں کو سمجھایا اور اخیر کار گنگا میں میڈل بہانے کے فیصلے کو واپس لینے پر قائل کرلیا ۔ نریش ٹکیت کی اس محنت کی وجہ سے پہلوانوں نے آج اپنے میڈل بہانے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے اور وہ ہریدوار سے واپس دہلی کیلئے لوٹ رہے ہیں ۔ اس بیچ نریش ٹکیت نے مرکزی سرکار کو پانچ دنوں کا الٹی میٹم دیا ہے۔
بھارتیہ کسان یونین کے قومی صدر اور بالیان کھاپ کے پردھان نریش ٹکیت دوسرے کھاپوں کے صدور کے ساتھ پہلوانوں کو منانے کیلئے ہریدوار پہنچے تھے جہاں ان کی کوشش رنگ لائی اور پہلوانوں کو یہ احساس دلایا کہ مایوسی کے عالم میں کوئی غلط قدم نہ اٹھائے۔ ہر کی پوڑی میں موجود وینیش پھوگاٹ اور شاکشی ملک سمیت تمام پہلوانوں نے کسانوں کی بات کو مانتے ہوئے اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے ۔اب کسانوں کی جانب سے سرکار کو پانچ دنوں کی مہلت دی گئی ہے ۔پانچ دنوں کے اندر میں پہلوانوں کے مطالبات نہیں مانیں جائیں گے تو پھر آگے ملک گیر احتجاج جیسے اہم فیصلے لئے جاسکتے ہیں ۔
ریسرچرز کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ترقی پذیر ممالک میں بچے اور نوجوان…
کاشی میں شیو سوروپ کاشیراج ڈاکٹر وبھوتی نارائن سنگھ کے 98 ویں یوم پیدائش کے…
بابا صدیقی کی افطار پارٹیوں کو ہندوستان کی تفریحی راجدھانی میں ہائی پروفائل پروگراموں میں…
چھٹی گارنٹی کے تحت تمام بلاکس میں ڈگری کالجز اور تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں…
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی عدالت نے منگل کو بی جے پی…
یہ حادثہ احمد آباد-ممبئی بلٹ ٹرین پروجیکٹ کے دوران پیش آیا۔ زیر تعمیر پل گر…