-بھارت ایکسپریس
ریسلرسے لیڈربنیں ونیش پھوگاٹ نے ہریانہ کے جولانا اسمبلی حلقہ سے جیت حاصل کرلی ہے۔ وہ اب کھیل کے میدان سے ہوتے ہوئے اسمبلی پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے کانگریس امیدوار کے طورپرجیت حاصل کی ہے۔ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق، ونیش پھوگاٹ نے 6015 ووٹوں سے جیت حاصل کی ہے۔ ونیش پھوگاٹ نے 65080 ووٹ حاصل کئے جبکہ بی جے پی کے ان کے حریف امیدواریوگیش کمار59065 ووٹ ملے۔
ونیش پھوگاٹ نے جیت حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ہرذات پات اورمذہب کے لوگوں نے ووٹ دیا ہے، میں سبھی کے لئے کام کروں گی۔ ونیش پھوگاٹ کی جیت پران کے ساتھی پہلوان بجرنگ پونیا نے بھی مبارکباد دی ہے۔
ہریانہ میں اب تک آئے انتخابی نتائج اوررجحان میں کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے اوروہ تیسری بارحکومت بنانے میں ناکام ہوئی ہے۔ بی جے پی نے ایک بارپھراکثریت حاصل کی ہے اوروہ ہریانہ میں تیسری بارحکومت بنانے میں کامیاب ہوگی۔ بی جے پی 48 سیٹوں پرجیت حاصل کرتی ہوئی نظرآرہی ہے جبکہ کانگریس ایک بار پھرکافی پیچھے رہ گئی ہے۔ کانگریس کے امیدوار36 سیٹوں پرآگے چل رہے ہیں۔ آئی این ایل ڈی کا ایک امیدوارآگے ہے جبکہ جن نائک جنتا پارٹی (جے جے پی) کا کھاتہ نہیں کھلتا ہوا نظرآرہا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…