قومی

World Urdu Day: عالمی یوم اردو بین الاقوامی سطح پر شہرت یافتہ تقریب: حکیم سید احمد خاں

رپورٹ ٹی این بھارتی-نئ دہلی

World Urdu Day: شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم ولادت پر  سر زمین ہند میں گزشتہ چھبیس برس سے مسلسل عالمی یوم اردو منانے کا اہتمام کیا جاتا ہے اس برس بھی غالب اکیڈمی  ( نئ دہلی) میں  یو نائٹیڈ مسلم آف انڈیا اور اردو ڈیولیمپینٹ آرگنائزیشن کی طرف سے جلسہ تقسیم ایوارڈز اور مذاکرہ : اردو تعلیم کی اہمیت و افادیت   عنوان کے تحت حکیم سید احمد خاں نے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ علامہ اقبال کی شاعرانہ عظمت کے پیش نظر عالمی یوم اردو بین الاقوامی سطح پر شہرت یافتہ تقریب بن گئ ہے ۔ علامہ اقبال بلا تفریق ہر طبقہ میں مقبول ہیں۔ علامہ اقبال عظیم  شخصیت ہیں ان کے کلام  میں اکثر و بیشتر قرآن و حدیث کی عکاسی نظر آتی ہے ۔

بطور صدر پروفیسر عبدالحق  ( ریٹائرڈ شعبہ اردو دہلی یونیورسٹی )  نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں  دنیا کی کسی بھی زبان میں ا قبال جیسا بلند پایہ شاعر ، فلسفی،  مفکر  نظر نہیں آتا۔ انھوں نے کہا کہ اقبال کو یاد کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے   اقبال  کی شاعرانہ عظمت پیُمبر اسلام سے وابستہ ہے۔ ۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق پروفیسر شہپر رسول نے کہا کہ  یوم اردو غیر ممالک میں بھی عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے ۔ اردو زبان کی افادیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اردو ایک ایسی زبان ہے جس میں سنسکرت  ، ہندی ، فارسی ، عربی  زبان کی آواز یں موجود ہیں ۔ اردو کا مستقبل روشن ہے اس لئے نئ نسل کو  اردو سیکھنے کی طرف توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

سینئر صحافی معصوم مرادبادی نے کہا ک اتر پر دیش میں اردو زبان بد حالی کا شکار ہے ۔ حا لیہ انتخاب کا پیش نظر  بیلیٹ پیپر میں امیدواروں کے نام غلط املا کے ساتھ درج ہیں کیونکہ وہاں کے مسلم امیدوار اردو زبان سے نا آشنا ہیں جبکہ مہاراشٹر میں  اردو زبان ترقی کی راہ پر گامزن ہے وہاں اردو میڈیم اسکولوں میں  ہزاروں بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

ا ردو ہندی ایک دوسرے کی طاقت ہے  ہمارے اندر  مو جود   ا ردو زبان سے  بے حسی کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اردو ایک تہذیب،  ایک طرز معا شر ہ ہے  ۔ معروف صحافی سہیل انجم نے کہا کہ اردو خالص ہندوستانی زبان ہے یہا ں کی مٹی میں اردو کی نشوونما ہوئی زبان کو مذہب کے نام سے منسلک کرنا سراسر غلط ہے۔ یہ تمام مذاہب کی گنگا جمنی تہذیب کی پر ورد ہ ہے ۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ پروفیسر عبدلحئ،  جلال الدین اسلم وغیرہ نے بھی اظہار خیال کیا ۔

یہ بھی پڑھیں- Jammu Kashmir Encounter: جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں سیکورٹی فورسز نے 3-4 دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا، انکاؤنٹر میں ایک فوجی شہید

اس موقع پر   مولانا امداد صابری  حیات و خدمات  پر عالمی یوم اردو یاد گار مجلہ اور  چند کتا بو ں کا  رسم ا جر ا  بھی عمل میں آیا۔ علاوہ ازیں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں  اردو زبان و ادب کی ترقی و خدمت انجام دینے والے افراد کو ایورڈ ز بھی تقسیم کئے گئے ۔   ہمالیہ ڈرگس  کے بانی  ڈاکٹر  سید  فاروق  نے بھی بطور  مہمان  خاص چند لمحوں  کے لیے شرکت  کی ۔ تقریب کا آغاز حسب دستور مولانا مرتضی دہلوی کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔ نظامت کے فرائض  صحافی محمد احمد نے ادا کئے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

9 minutes ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

1 hour ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

4 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

4 hours ago