نئی دہلی: دہلی حکومت نے موسمِ سرما کے دوران فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لئے ایک مستقل ماسٹرپلان کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ہرسال یکم نومبرسے 28 فروری تک مخصوص ضابطے نافذ رہیں گے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ سردیوں میں بڑھتی ہوئی آلودگی پرقابوپانے کے لئے اب مستقل پالیسی اختیارکی گئی ہے۔ اس پالیسی کے مطابق ہرسال یکم نومبرسے 31 جنوری تک توڑپھوڑاورسول تعمیراتی کاموں پرپابندی عائد رہے گی۔ اسی طرح یکم نومبرسے سرکاری ونجی دفاترمیں 50 فیصد ملازمین کے لئے’’ورک فرام ہوم‘‘ کا نظام نافذ کیا جائے گا، جبکہ پارکنگ فیس بھی دوگنی کردی جائے گی۔
دہلی کے وزیراعلیٰ کے دفترکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سردیوں میں فضائی آلودگی کوروکنے کے لئے حکومت نے سخت اقدامات کئے ہیں۔ اب درست اورمؤثرپی یوسی (پالیوشن انڈرکنٹرول) سرٹیفکیٹ کے بغیر کسی بھی گاڑی کوپٹرول، ڈیژل یا سی این جی فراہم نہیں کی جائے گی اوریہ ضابطہ پورے سال نافذ رہے گا۔ وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ دہلی کوصاف ستھرا اورصحت مند بنانے کے لئے ہرشہری کی شرکت ضروری ہے۔
ہرسال الگ حکم جاری کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی
ریکھا گپتا نے کہا کہ سردیوں کے موسم میں دہلی کی فضائی کیفیت (ایئرکوالٹی) مسلسل خراب ہوتی ہے۔ گزشتہ کئی برسوں کے اعداد وشمارسے ظاہرہوتا ہے کہ نومبرسے فروری کے درمیان آلودگی کی سطح نمایاں طورپربڑھ جاتی ہے۔ اسی حقیقت کومدنظررکھتے ہوئے حکومت نے مستقل حل تیارکیا ہے، جس کے بعد ہرسال الگ سے احکامات جاری کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ نوٹیفکیشن تفصیلی مطالعے اورفضائی معیار(ایئر کوالٹی) کے اعداد وشمارکی بنیاد پرجاری کیا گیا ہے۔
ایئر کوالٹی کے اعداد وشمار
حکومتی اعداد وشمار24-2023، 25-2024 کے مطابق اور26-2025 کے دوران یکم نومبر سے 15 فروری کے درمیان دہلی کا اوسط ایئرکوالٹی انڈیکس (اے کیوآئی) 312 سے 342 کے درمیان ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اسی مدت میں زیادہ سے زیادہ اے کیو آئی 461 سے 494 کے درمیان رہا۔ وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے مزید کہا کہ گاڑیوں سے ہونے والی آلودگی پرقابوپانے کے لئے صرف انہی گاڑیوں کوپٹرول، ڈیژل اورسی این جی فراہم کی جائے گی، جن کے پاس درست پی یوسی سرٹیفکیٹ موجود ہوگا۔ اگرکوئی گاڑی بغیردرست پی یوسی سرٹیفکیٹ کے ایندھن لینے پہنچتی ہے تواس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
دہلی کے شالی مار باغ میں مسجد اور اس کے آس پاس کی مبینہ غیر…
دہلی کے شالی مار باغ میں مسجد اور اس کے آس پاس کی مبینہ غیر…
قومی آیوروید دن کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے ملک…
مرکزی حکومت کی اہم اور دنیا کی سب سے بڑی صحت بیمہ اسکیم ’آیوشمان بھارت‘…
وزیراعظم مودی نے اپنے پیغام میں قومی شاعر کی عظیم شخصیت کو یاد کرتے ہوئے…
جسٹس دتا نے کہا کہ اگرچہ دونوں ججوں کا نتیجہ مختلف ہے، لیکن ان کا…