قومی

Akhilesh Yadav targets BJP: ’’رام مندر غبن معاملے میں اکھلیش یادو نے بی جے پی کو بنایا نشانہ‘‘ کہا-’’حکومت نے آئین اور بھگوان رام دونوں سے کی غداری‘‘

لکھنؤ: سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے ایودھیا کے رام جنم بھومی مندر میں موصول ہونے والے چندے میں مبینہ خرد برد کے معاملے پر بدھ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر شدید حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پارٹی نے ’’بھگوان شری رام‘‘ اور آئین، دونوں سے غداری کی ہے۔ لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے ’’مریادا‘‘ (حدود و اقدار) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو صرف اس بات کی فکر ہے کہ کہیں چندہ آنا بند نہ ہو جائے۔ انہوں نے کہا ’’بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھگوان شری رام سے غداری کی ہے۔ مریادا کا پہلا نام بھگوان شری رام ہے اور دوسرا آئین ہے، لیکن بی جے پی نے دونوں سے غداری کی ہے۔ بی جے پی کو اس بات کا خوف ہے کہ کہیں چندہ یا عطیات ملنا بند نہ ہو جائیں۔‘‘

چندے میں مبینہ خرد برد پر ایف آئی آر درج

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اتر پردیش میں رام مندر کے چندے میں مبینہ خرد برد کے معاملے پر سیاسی ہلچل مچی ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں 25 جون کو ایودھیا کے رام مندر میں موصول ہونے والے عطیات میں مبینہ خرد برد کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ دریں اثنا، اس معاملے کی تحقیقات کرنے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو اپنی تفتیش مکمل کرنے کے لیے مزید 15 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق، تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا تاکہ معاملے کے ہر پہلو کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا سکے اور کسی بھی قصوروار کو بخشا نہ جائے۔

چمپت رائے اور انل مشرا نے استعفیٰ دیا

گزشتہ جمعہ کو شری رام جنم بھومی ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے اور ٹرسٹی انیل مشرا نے مبینہ چندہ خرد برد کے معاملے میں اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، پولیس نے جاری تحقیقات کے سلسلے میں چمپت رائے کا بیان بھی ریکارڈ کیا ہے، جبکہ ضرورت پڑنے پر انل مشرا سمیت ٹرسٹ کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے بیانات بھی قلم بند کیے جائیں گے۔ اس معاملے نے اتر پردیش کی سیاست میں نئی گرما گرمی پیدا کر دی ہے۔ حکمراں بی جے پی اور اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے پر الزامات عائد کر رہی ہیں، جبکہ رام مندر کے مالی معاملات سے متعلق ایس آئی ٹی کی تحقیقات مسلسل جاری ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Indians in Germany: جرمنی میں ہندوستانیوں کی تعداد 4 لاکھ کے قریب، 70 ہزار طلبہ کر رہے ہیں اعلیٰ تعلیم حاصل

جرمنی میں ہندوستانی برادری کی موجودگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ سستی تعلیم،…

2 hours ago

Manoj Bajpayee Raises A Question: منوج باجپائی کا سوال: جو لوگ سماج کے مسائل پر بات نہیں کرتے، انہیں اسٹار کا درجہ کیوں دیا جائے؟

ممبئی کے ’مکتی آڈیٹوریم‘ میں منعقدہ تقریب کے دوران اداکار منوج باجپائی نے فلمی ستاروں…

3 hours ago