قومی

Women Wrestlers Harassment Case: برج بھوشن سنگھ کے بری ہونے پرونیش پھوگاٹ نے دیا بڑا بیان، پرینکا گاندھی نے بھی حکومت کو گھیرا

نئی دہلی: بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کودہلی کی راؤزایوینیوکورٹ نے خواتین پہلوانوں کوہراساں کرنے کے معاملے میں بری کردیا ہے۔ ونیش پھوگاٹ اور کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیوایف آئی) کے سابق صدربرج بھوشن شرن سنگھ کی بریت پرردعمل ظاہرکیا۔ ونیش پھوگاٹ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ سڑکوں پرآنے اورحکمراں پارٹی کے ایک طاقتورلیڈرکے خلاف ایف آئی آردرج کرنے میں بہت ہمت کرنی پڑی تھی۔

ونیش پھوگاٹ نے کہا کہ برج بھوشن سنگھ نے اپنی طاقت اورپٹھوں کا استعمال کرتے ہوئے بہت سی لڑکیوں کوڈرایا کہ وہ اپنے نام واپس لے لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کئی خواتین پہلوانوں نے کھڑے ہوکربرج بھوشن سے کورٹ میں مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا، ’’ہمیں بہت دکھ ہے کہ عدالت نے برج بھوشن شرن سنگھ کوخواتین پہلوانوں کی طرف سے لگائے گئے جنسی استحصال کے الزامات کا مجرم نہیں پایا۔‘‘

شروع سے ہی پورا سسٹم بچانے میں مصروف تھا: پھوگاٹ

ونیش پھوگاٹ نے الزام لگایا کہ شروع سے ہی پورا سسٹم، حکومت اورسب مل کربرج بھوشن سنگھ کو بچانے کے لئے لگا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاتون پہلوانوں نے اپنے وکیلوں کواس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا حکم دے دیا ہے اوریہ جلد ازجلد کیا جائے گا۔ ہم نے امید نہیں چھوڑی ہے اورپہلوان اپنی لڑائی جاری رکھیں گے۔

یہ خاتون کو با اختیاربنانے کی بات کرتے ہیں: پرینکا گاندھی

وہیں کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے حکومت پرطنزکسا۔ انہوں نے کہا- ’’ایک طرف تووہ کہتے ہیں کہ وہ نوجوان نسل کے ساتھ ہیں، خواتین کوبا اختیاربنانے اورریزرویشن دینے کی بات کرتے ہیں اوردوسری طرف یہ ہمارے سامنے ہے۔‘

برج بھوشن سنگھ نے کیا کہا؟

راوزایوینیوکورٹ میں فیصلے پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے برج بھوشن سنگھ نے کہا کہ میری پہلی بات صحیح ثابت ہوئی۔ مجھے سامنے والے کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔ میرا پہلا ردعمل یہی تھا کہ میں خود پھانسی پرلٹک جاوں گا۔ اب باقی آج خوشی کا ماحول ہے۔ اس معاملے میں اس وقت  کے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے اسسٹنٹ سکریٹری ونود تومرکو بھی اس معاملے میں بری کردیا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

India-Maldives Relations: ہندوستان نے مالدیپ کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی درخواست کو دی منظوری

ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…

11 minutes ago

Preeti Shekhar Slams Prashant Kishor: ’اپنی اوقات میں رہیے پرشانت کشور‘، بی جے پی کی جنرل سکریٹری پریتی شیکھر کا پی کے پر سخت حملہ

وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری سے متعلق بیان پر بہار کی سیاست گرم، ڈاکٹر پریتی شیکھر…

30 minutes ago

Mamata Banerjee’s statement: ابھجیت دیپکے کو حراست میں لیے جانے پر ممتا بنرجی بولیں، ’گھبراؤ مت، ابھی دیدی آپ کے ساتھ ہے‘

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…

2 hours ago

Union Home Minister Amit Shah: پنجاب میں منشیات اور گینگسٹر ازم پر گھری ’عآپ‘ حکومت، وزیر داخلہ امت شاہ نے قانون و انتظام پر اٹھائے سوالات

پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان…

2 hours ago