قومی

Parliament Special Session 2026: خواتین ریزرویشن سے متعلق تینوں بل لوک سبھا سے نامنظور، حکومت کو نہیں حاصل ہوسکی اکثریت

نئی دہلی: پارلیمنٹ میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دینے اورلوک سبھا الیکشن 2029 میں نافذ کرنے سے متعلق آئینی ترمیمی بل جمعہ کے روزپارلیمنٹ کے ایوان زیریں سے منظورنہیں ہوسکا۔ ایوان میں آئین (131واں) ترمیمی بل 2026 پرہوئی ووٹنگ میں حمایت میں 298 ووٹ پڑے جبکہ مخالفت میں 230 ووٹ پڑے۔ آپ کو آسان لفظوں میں بتا دیں کہ لوک سبھا میں آئینی ترمیمی بل کو منظورکرانے کے لئے دوتہائی اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس بل کے ساتھ ہی، حکومت نے ’حد بندی بل، 2026‘ اور’یونین ٹیریٹریزایکٹ (ترمیمی) بل، 2026‘ کوبھی ایوان میں بحث اورمنظوری کے لئے رکھا تھا، لیکن انہیں بھی آگے نہیں بڑھایا جا سکا۔

لوک سبھا میں 298 اراکین پارلیمنٹ نے حمایت میں ووٹ دیا جبکہ 230 اراکین پارلیمنٹ نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ لوک سبھا اسپیکراوم برلا نے ایوان میں بتایا کہ سوال یہ تھا کہ ترمیم پرغور کیا جائے۔ مجوزہ آئین کے آرٹیکل 358 کے مطابق، کل اراکین کی اکثریت کے ذریعہ کم ازکم دوتہائی اکثریت سے منظورنہیں ہوا۔ اس طرح سے 131واں ترمیمی بل لوک سبھا میں منظورنہیں ہوا۔ اس کے ساتھ ہی مرکزی وزیربرائے پارلیمانی امورکرن رجیجونے اعلان کیا کہ اب آگے دونوں بلوں کوایوان میں آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی لوک سبھا اسپیکرنے ایوان کی کارروائی کل تک کے لئے ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔ اب کل صبح (18 اپریل) کو صبح 11 بجے ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہوگی۔

لوک سبھا میں 498 اراکین پارلیمنٹ نے کی ووٹنگ

 اس طرح سے خواتین ریزرویشن بل سے متعلق 131واں آئینی ترمیمی بل پارلیمنٹ میں منظورنہیں ہوا۔  بل کی حمایت میں 298 ووٹ اورمخالفت میں 230 ووٹ پڑے۔ اس دوران لوک سبھا میں 489 اراکین پارلیمنٹ نے ووٹ ڈالے۔ چونکہ یہ آئینی بل تھا، اس لئے بل کو منظورکرنے کے لئے دوتہائی اکثریت کی ضرورت تھی۔ ایوان میں 489 اراکین پارلیمنٹ موجود تھے۔ اس لحاظ سے دوتہائی 326 ہوتا ہے۔ اس طرح اکثریت نہیں ملنے کی وجہ سے بل 28 ووٹوں سے گرگیا۔

وزیرداخلہ امت شاہ نے اپوزیشن پرلگایا یہ بڑا الزام

بحث کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے اپوزیشن پرالزام لگاتے ہوئے کہا کہ اگراپوزیشن ووٹ نہیں دے تو یہ بل گرجائے گا، لیکن ملک کی خواتین کو پتہ چل جائے گا کہ ان کے راستے کا رکاوٹ کون ہے۔ امت شاہ نے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں خواتین ریزرویشن بل پرحکومت کا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئینی ترمیم کے ذریعہ نشستوں میں 50 فیصد اضافہ کرنے کے لئے بھی تیارہیں۔ انہوں نے اپوزیشن پربل کی مخالفت کرنے کا الزام بھی لگایا۔ لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ اگرانہیں صرف ایک گھنٹے کا وقت دیا جائے تو وہ آئینی ترمیم لا کراس معاملے کوآگے بڑھا سکتے ہیں۔ انہوں نے خبردارکیا کہ اگراپوزیشن کا مکمل تعاون نہ ملا توبل کی منظوری میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

حد بندی کیوں ہے ضروری؟

امت شاہ نے کہا کہ ملک میں کئی لوک سبھا حلقوں میں ووٹروں کی تعداد میں بہت زیادہ فرق ہے۔ کہیں 60 ہزارووٹرہیں توکہیں 40 سے 50 لاکھ تک ووٹرموجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک رکن پارلیمنٹ کے لیے اتنی بڑی تعداد کی نمائندگی کرنا مشکل ہوجاتا ہے، اسی لئے آئین میں وقتاً فوقتاً حد بندی کا انتظام رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حد بندی پر2026 تک پابندی تھی، جواب ختم ہورہی ہے، اس لئے یہی مناسب وقت ہے کہ نشستوں کی ازسرِنوتقسیم کرکے خواتین کے ریزرویشن کونافذ کیا جائے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Seema Kumari Claims Asian Games: ایشین گیمز میں سیما کماری نے 10,000 میٹر دوڑ میں کانسے کا تمغہ جیتا، وزیر اعظم مودی نے سراہا

تقریباً 16 سال بعد اس مقابلے میں ہندوستان کو ملا تمغہ، سیما کماری نے 32:50.05…

6 hours ago

Mushtaq Khan Passed Away: ’ویلکم‘ فیم اداکار مشتاق خان کا انتقال، 56 سال کی عمر میں کینسر سے ہار گئے زندگی کی جنگ

معروف اداکار مشتاق خان 24 ستمبر کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ممبئی کے ناناوتی…

7 hours ago

Nasha Mukt Punjab Yatra: نشہ مکت پنجاب یاترا، 30 ستمبر کو جالندھر میں امت شاہ کریں گے اختتامی پروگرام سے خطاب

بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…

9 hours ago

PK Party Announces Bihar MLC: پی کے کا بڑا قدم، نیرج کمار کے خلاف جن سوراج نے اتارا امیدوار، اننت سنگھ کی بھی حمایت

بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…

9 hours ago