بھارت ایکسپریس۔
Seema-Sachin Love Story: ہندوستان میں سیما اور سچن کی مشہور لو اسٹوری میں اب ایک اور نیا موڑ آگیا ہے۔ دراصل، سیما حیدرکے پاکستان چھوڑنے کے بعد سے ہی غلام حیدر سیما سے واپس پاکستان آنے کو کہہ رہا ہے۔ جب سیما نے اس سے واضح طور پر انکار کردیا تو اس نے بچوں کو واپس پاکستان میں لانے کی بات کہی ہے۔ حال ہی میں ایک غلام نے ایک سعودی عرب سے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو واپس لینے کے لئے ہندوستان آرہا ہے، اس میں تھوڑا وقت لگ رہا ہے، لیکن وہ ضرور آئے گا۔ وہیں غلام حیدر کی اس بات کو سیما کے شوہر اور عاشق سچن مینا نے جواب دیا ہے۔ سچن مینا نے غلام حیدر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی حال میں سیما اور اس کے بچوں کو پاکستان نہیں جانے دے گا۔ وہ اس کے لئے قانونی لڑائی لڑنے تک کے لئے تیار ہے۔
’میں بچوں کو واپس پاکستان لاکرہی رہوں گا‘
سیما کے عاشق نے واضح الفاظ میں کہا کہ سیما حیدر بھی میری اور سیما کے چاروں بچے بھی میرے ہیں، جب سیما واپس جانا ہی نہیں چاہتی تو وہ یہ سب کیوں کر رہا ہے۔ میں ہرمقابلے کے لئے تیار ہوں۔ واضح رہے کہ غلام حیدر نے بھی واضح الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ وہ بچوں کو لینے کے لئے ہندوستان ضرور آئے گا۔ ویزا بننے میں تھوڑا وقت لگ رہا ہے۔ اس نے کہا تھا کہ سیما چاہے کہیں بھی رہیں۔ سچن ساتھ رہے یا ہندوستانی حکومت اس کو سزا دے۔ بچوں کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور میں بچوں کو واپس پاکستان لاکر ہی رہوں گا۔ بچے معصوم ہیں انہیں کچھ نہیں معلوم۔ اس نے کہا کہ میں نے اس کے لئے ایک وکیل بھی تیار کیا ہے۔
’بچے سن کو پاپا-پاپا کہتے ہیں‘
غلام حیدر کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی حال میں سیما کو نہیں چھوڑے گا اوراسے ویزا دلواکر ہی رہے گا۔ اس نے کہا کہ جب بچے سچن کو پاپا پاپا کہتے ہیں تو مجھے افسوس ہوتا ہے۔ اس کے جواب میں سیما نے کہا ہے کہ بچے اب سچن کو پاپا مانتے ہیں، سچن ان سے پیارکرتا ہے اور بچے اب غلام کو پہچانیں گے بھی نہیں۔ اس پرغلام نے کہا کہ وہ واپس آئیں گے کیوں نہیں۔ چاروں بچے میرا ہی خون ہیں۔
سیما کی محبت پرقانون کی نظر
سیما نے اپنے وطن، مذہب اورفیملی کو ٹھکراکر اپنے چاربچوں کے ساتھ ہندوستان میں نئی دنیا بسالی ہے۔ سچن نے اسے پوری طرح اپنا لیا ہے، لیکن قانون کی نظرہے۔ وہ بغیرویزا کے ہندوستان آگئی ہے۔ سماج نے اسے اپنالیا ہے، لیکن سسٹم کے امتحان سے گزرنا ابھی باقی ہے۔ دوسری جانب پاکستانی شوہر غلام حیدر نے نئی بات بتائی ہے۔ اس کا دعویٰ ہے کہ سیما ایک سازش ہے، جو اس کی زندگی میں آئی تھی… اس نے سب کچھ تباہ کردیا…۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ غلام حیدراور سیما حیدرکے درمیان پیارکی چنگاری بھی موبائل کے ایک مسڈ کال سے شروع ہوئی تھی۔ وہیں سچن مینا سے اس کی محبت کی کہانی موبائل پر کھیلے جانے والے گیم پب جی کے ذریعہ ہوئی تھی۔
سیما کے لئے غلام نے پہلی بیوی کو دیا طلاق
غلام حیدر کے مطابق، وہ پہلے سے شادی شدہ تھا… سیما کو اس نے یہ بات بتائی بھی تھی… تب سیما نے اس سے کہا تھا کہ پہلی بیوی سے اسے کوئی پریشانی نہیں ہے… سیما کے کہنے پر ہی اس نے اس سے نکاح کیا… اور اس کے بعد ہی سیما کے رنگ ڈھنگ بدلنے لگے۔ غلام حیدرکا الزام ہے کہ سیما نے اسے اتنا ٹارچرکیا کہ اسے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دینا پڑا۔ کچھ دنوں کے لئے معاملہ رفع دفع ہوگیا، لیکن طوفان آنے سے پہلے والی خاموشی تھی۔ غلام حیدر کے مطابق سیما حیدرشروعات میں گاؤں میں رہی، لیکن بعد میں سیما کی ضد کی وجہ سے اسے کراچی شفٹ ہونا پڑا۔ اس درمیان سیما چار بچوں کی ماں بن چکی تھی۔ بچوں کی بہتر زندگی کے لئے غلام دبئی نوکری کے لئے چلاگیا۔ غلام کا دعویٰ ہے کہ وہ سیما کو ہرماہ ہزاروں روپئے بھیجتا تھا اورانہیں پیسوں سے سیما رنگین زندگی جیتی رہی۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے پاس AI ایجنٹ اپنانے کے لیے ایک منفرد ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ہے، جو…
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…
انارک کے مطابق 2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…
چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…
ہندوستان میں بنیادی افراط زر گزشتہ ایک سال کے دوران معمول پر آ گیا ہے،…
ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…