سی ایم ہمنتا بسوا سرما
دیسپور: آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے جمعرات کے روز کہا کہ حکومت تین ماہ کے اندر پاکستانی شہری علی توقیر شیخ کے نیٹ ورک کو بے نقاب کرے گی اور تمام حقائق اسمبلی کے سامنے رکھے گی۔
علی توقیر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ساتھ روابط رکھتے ہیں، اور وزیر اعلیٰ سرما اور دیگر بی جے پی لیڈران کا الزام ہے کہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی کی اہلیہ الزبتھ کولبرن ان کے ساتھ بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہی ہیں۔
ہمنتا بسوا سرما نے جمعرات کے روز اسمبلی میں کہا، ’’میں آسام اسمبلی سے وعدہ کرتا ہوں کہ ہم اس علی توقیر کے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیں گے۔ ہمیں تین ماہ کا وقت دیجئے، ہم حقائق کے ساتھ اسمبلی میں واپس آئیں گے۔ بہت سارے حقائق ہیں۔‘‘
سرما نے کہا کہ انہیں حقائق کے بارے میں غیر رسمی طور پر آگاہ کیا گیا ہے، اس لیے وہ حقائق جانتے ہیں۔ حالانکہ، حقائق کو ریکارڈ پر رکھنا ابھی باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقائق کا انبار ہے جب وہ سامنے آئیں گے تو ہم سب کی روح کانپ اٹھے گی۔
گورو گوگوئی کی اہلیہ الزبتھ برطانوی شہری ہیں۔ وہ اس سے قبل علی شیخ کے ماتحت ایک تنظیم میں کام کر چکی ہیں جس پر بھارت میں آئی ایس آئی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا الزام ہے۔
آسام کابینہ کے حکم کے بعد آسام پولیس نے علی شیخ کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ آسام پولیس کے ڈی جی پی نے آئی پی ایس افسر ایم پی گپتا کی سربراہی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی ہے۔ ایس آئی ٹی کے دیگر ارکان میں آئی پی ایس پرنب جیوتی گوسوامی، موئترائی ڈیکا اور روزی کلیتا ہیں۔
بی جے پی اس معاملے پر کانگریس پر لگاتار حملہ کر رہی ہے اور اپوزیشن پارٹی پر ملک دشمن عناصر کے ساتھ تعلقات کا الزام لگا رہی ہے۔ شادی کے 12 سال بعد بھی الزبتھ کی ہندوستانی شہریت نہ لینے پر وہ سوال اٹھا رہی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…