قومی

Gurmeet Ram Rahim Furlough: پھر جیل سے باہرآنا چاہتے ہیں ڈیرہ سچا سود ا کے سربراہ رام رحیم،اب اٹھایا یہ قدم

ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم نے ایک بار پھر جیل سے 21 دن کی فرلو پر رہائی کی درخواست کی ہے۔ اس کے لیے انہوں نے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔رام رحیم کی درخواست پر عدالت نے ہریانہ حکومت اور شرومنی گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی (SGPC) سے جواب طلب کیا ہے۔ اب اس معاملے کی سماعت 2 جولائی کو ہوگی۔

کیا ہے دلیل ؟

رام رحیم نے ہائی کورٹ میں اپنی درخواست میں کہا تھا کہ انہیں ڈیرہ سچا سودا کی طرف سے منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں شرکت کے لیے پیرول کی ضرورت ہے۔ہائی کورٹ نے جنوری کے مہینے میں ڈیرہ سربراہ کی بار بار پیرول اور فرلو کے خلاف ایس جی پی سی کی درخواست پر ہریانہ حکومت کو پھٹکار لگائی تھی۔ ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ اب سے ڈیرہ سربراہ کو کوئی بھی پیرول یا فرلو اس کی اجازت کے بعد ہی دیا جائے۔

پیرول پر سوالات اٹھائے گئے

آپ کو بتا دیں کہ رام رحیم کو 2022 اور 2023 میں 91 دن کے لیے رہا کیا گیا تھا۔ ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ کو جنوری میں 50 دن کے لیے پیرول دیا گیا تھا، جو صرف 10 ماہ میں ساتویں مرتبہ تھا۔حال ہی میں رام رحیم کو ہائی کورٹ نے ڈیرہ منیجر رنجیت سنگھ کے قتل کیس میں بری کر دیا تھا۔ سال 2021 میں انہیں پنچکولہ کی خصوصی سی بی آئی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ رنجیت سنگھ کو 10 جولائی 2002 کو کروکشیتر کے خان پور کولیا میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ رام رحیم کے پیروکار پنجاب کے مالوا علاقے میں زیادہ ہیں۔ ان کا اثر سیاست میں بھی ماناجاتا ہے۔ اپوزیشن پارٹیاں الزام لگا رہی ہیں کہ بی جے پی حکومت رام رحیم کو انتخابات کے دوران مدد کرنے کے لیے ریلیف دیتی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

5 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

6 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

6 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

6 hours ago