افغانستان کے وزیرخارجہ امیرخان متقی آج ہفتہ کے روزدارالعلوم دیوبند پہنے ہیں۔ دارالعلوم دیوبند کے مہتتم مفتی عبدالقاسم نعمانی، جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولانا سید ارشد مدنی سمیت کئی دوسرے سینئراساتذہ سے ان کی ملاقات بھی ہوئی۔ یہ ملاقات کافی اہم رہی اورکافی خوشگواربھی۔ امیرخان متقی نے دارالعلوم کا دورہ کیا اورمسجد میں نمازظہرادا کی۔ اس دوران کلاس روم میں بیٹھ کر طلبا کودرس بھی دیا۔
مذہبی اور سفارتی نظریے سے اہم ہے یہ دورہ
طالبان رہنما امیر خان متقی کا یہ دورہ مذہبی اورسفارتی دونوں لحاظ سے اہم ہے۔ یہ پاکستان کے اس دعوے کوچیلنج دیتا ہے، جس میں پاکستان خود کو دیوبندی مسلک کا سرپرست اورطالبان کے اصل حامی ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔ امیر خان متقی کا دیوبند کا دورہ یہ پیغام دیتا ہے کہ طالبان کی مذہبی جڑیں پاکستان میں نہیں بلکہ ہندوستان میں ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ طالبان اپنی سیاست اورسفارت کاری میں پاکستان پرانحصار کم کرکے بھارت کی طرف رخ کررہے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ دیوبند کی بنیاد 1866 میں رکھی گئی تھی اوریہ دارالعلوم جیسے اسلامی اداروں کی جائے پیدائش ہے۔
دیوبند میں پڑھتے ہیں افغانستان کے طلبا
اطلاعات کے مطابق افغانستان (طالبان) کے وزیرخارجہ امیرخان متقی آج دارالعلوم دیوبند پہنچے ہیں۔ وہ صبح تقریباً 11 بجے دیوبند پہنچے۔ دارالعلوم کے طلباء نے افغانی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ اس وقت افغانستان کے 15 طلباء دارالعلوم میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ سال 2000 کے بعد سخت ویزہ قوانین کی وجہ سے افغانستان سے طلبہ کی تعداد میں کمی واقع ہوئی تھی، اس سے قبل سینکڑوں طلبہ دارالعلوم میں تعلیم حاصل کرنے آتے تھے۔
واضح رہے کہ طالبان لیڈران، دارالعلوم کومدارس اوراسلامی فکر کے لیے اپنا آئیڈیل مانتے ہیں۔ دارالعلوم میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو موجودہ افغان حکومت میں ملازمتوں کے لیے ترجیحی سلوک بھی دیا جاتا ہے۔ اس سے قبل 1958 میں اس وقت کے افغانستان کے بادشاہ محمد ظاہرشاہ نے دارالعلوم کا دورہ کیا تھا۔ دارالعلوم میں ظاہرشاہ کے نام پر”بابِ ظاہر” کے نام سے ایک دروازہ بنایا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
اجلاس کے دوران ریاستی حکومت اور مقامی عوامی نمائندوں کی فعال شمولیت پر بھی تفصیلی…
مئی میں دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی…
سوامی پرساد موریہ نے کہا کہ قومی سطح پر کانگریس ہی ایک متبادل ہے، اسی…
ہمنتا بسوا سرما نے اس ملاقات کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔…
ایران کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران اور عراق کے تعلقات دونوں ممالک کے…
بھوپال کے گوپالک کانفرنس میں مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے مویشی پالنے…