قومی

ہریانہ اے ڈی جی وائی پورن کمارخودکشی معاملے میں کارروائی، روہتک کے ایس پی نریندر بجارنیا پرگری گاج

نئی دہلی: ہریانہ حکومت نے آئی پی ایس افسر وائی پورن کمارخود کشی معاملے میں بڑی کارروائی کی ہے۔ خودکشی کے چاردن بعد ہفتہ کے روز ریاستی حکومت نے روہتک کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نریندربجارنیا کا تبادلہ کردیا ہے۔ افسران نے یہ جانکاری دی۔ اے ڈی جی پورن کمارنے کچھ دن پہلے چنڈی گڑھ میں واقع اپنی رہائش گاہ پرخود کوگولی مارکرقتل کرلیا تھا۔ پورن کمارکی فیملی کی طرف سے دباؤ بنائے جانے کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔ انہوں نے سوسائڈ نوٹ میں کچھ افسران کا نام لے کران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

افسرنے خودکشی سے پہلے ایک لمبا سوسائڈ نوٹ بھی لکھا تھا، جس میں کچھ افسران پر سنگین الزام لگائے تھے۔ نوٹ میں بجارنیا سمیت 8 سینئرپولیس افسران پر”ذات پات پرمبنی ذہنی استحصال، عوامی توہین اورظلم کا الزام” لگایا گیا تھا۔

سریندرسنگھ بھوریا کونیا ایس پی مقررکیا

ایک سرکاری حکم نامہ کے مطابق، آئی پی ایس افسر سریندر سنگھ بھوریا کو روہتک کا نیا ایس پی مقرر کیا گیا ہے اور بجارنیا کی تقرری کا حکم الگ سے جاری کیا جائے گا۔  سال 2001 بیچ کے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسر وائی پورن کمار (52 سال) نے منگل کے روز یہاں سیکٹر-11 واقع اپنی رہائش گاہ پر مبینہ طورپر خود کو گولی مارکرخود کشی کرلی تھی۔ خود کشی کے پانچ دن بعد بھی ان کے آخری رسوم کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔ اہلیہ نے سوسائڈ نوٹ میں لکھے افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ فیملی کا کہنا ہے کہ اس کے بعد وہ آخری رسوم ادا کریں گے۔

اہلیہ امنیت کمارکی شکایت پرکارروائی

بدھ کے روزچنڈی گڑھ پولیس کودی گئی اپنی شکایت میں وائی پورن کمارکی اہلیہ اورآئی اے ایس افسرامنیت کمارنے ہریانہ کے ڈی جی پی شتروجیت کپوراورروہت کے ایس پی بجارنیا کے خلاف بی این ایس کی دفعہ 108 (خودکشی کے لئے اکسانا) اورایس سی اورایس ٹی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے اور ان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

8 hours ago