Kerala BJP MP Suresh Gopi: ملک کی نئی حکومت اتوار (9 جون 2024) کو تشکیل دی گئی۔ 72 ارکان پارلیمنٹ نے کابینی وزراء اور مرکزی وزیر مملکت کے طور پر حلف لیا۔ ان میں کیرلہ کے واحد بی جے پی ایم پی سریش گوپی بھی شامل ہیں لیکن اب ان کے عہدہ چھوڑنے کا امکان ہے۔ تقریب حلف برداری کے بعد ایک چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ انہیں جلد ہی عہدے سے فارغ کر دیا جائے گا۔
سریش گوپی نے کہا کہ انہوں نے وزارتی عہدہ نہیں مانگا ہے۔ وزیر کا عہدہ چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے سریش گوپی نے کہا، ‘میں نے کئی فلمیں سائن کی ہیں اور انہیں کرنا ہے۔ میں تھریشور کے ایم پی کے طور پر کام کروں گا۔
سریش گوپی نے کہا کہ وہ صرف ایک رکن پارلیمنٹ کے طور پر اپنے حلقے کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں اور انہیں وزارتی عہدہ کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے یہ عہدہ نہیں مانگا ہے اور وہ جلد ہی اس عہدے سے فارغ ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی قیمت پر اپنی فلمیں کرنا چاہتے ہیں اور وہ تھریشور کے لوگوں کے لیے کام کریں گے۔ انہیں وہاں کے لوگوں سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔
بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات 2024 میں کیرلہ میں پہلی بار اپنا کھاتہ کھولا ہے۔ سریش گوپی نے تھریشور سے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا اور جیت کر تاریخ میں اپنا نام درج کرایا۔ اس سیٹ پر کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) نے وی ایس سنیل کمار کو میدان میں اتارا تھا، جنہیں سریش گوپی نے 74,686 ووٹوں سے شکست دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں- Kisan Samman Nidhi: تیسری بار پی ایم بننے کے بعد ملک بھر کے کسانوں کو مودی کا بڑا تحفہ، پہلے ہی دن اس فائل پر کیے دستخط
لوک سبھا کے رکن منتخب ہونے سے پہلے سریش گوپی 2022 تک راجیہ سبھا کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ انہیں راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ سریش گوپی ساؤتھ فلم انڈسٹری کا جانا پہچانا چہرہ ہیں اور کئی بڑی فلموں میں نظر آ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کئی ٹی وی شوز کی میزبانی بھی کر چکے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…