قومی

Amit Shah Siliguri Visit: امت شاہ کاسلی گڑی کوریڈور دورہ، بھارت-بنگلہ دیش سرحد پر سکیورٹی مزید سخت، 172 کلومیٹر باڑ بندی اور 77 کروڑ روپے کے منصوبوں کا آغاز

نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے مغربی بنگال کے انتہائی حساس سلی گڑی کوریڈور، جسے ’چکن نیک‘ بھی کہا جاتا ہے، کے دورے کو قومی سلامتی کے نقطۂ نظر سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ نیپال، بھوٹان اور بنگلہ دیش سے متصل اس اسٹریٹجک علاقے میں امت شاہ نے سلی گڑی کے جوماگاچھ بارڈر آؤٹ پوسٹ (بی او پی) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بی ایس ایف اہلکاروں کے ساتھ بھارت-بنگلہ دیش سرحد کا دوربین کے ذریعے معائنہ کیا اور جدید ہتھیاروں و نگرانی کے نظام کا جائزہ لیا۔یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب سلی گڑی کوریڈور کو ملک کے شمال مشرقی ریاستوں سے زمینی رابطے کی واحد اہم راہداری سمجھا جاتا ہے۔ حکام کے مطابق مغربی بنگال حکومت نے بی ایس ایف کو نو اضلاع میں 1024 ایکڑ سے زائد اراضی منتقل کر دی ہے، جس کے بعد بھارت-بنگلہ دیش سرحد پر 172.6 کلومیٹر طویل جدید باڑ بندی کا کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد دراندازی، غیر قانونی نقل مکانی اور سرحد پار اسمگلنگ پر مؤثر روک لگانا ہے۔

دورے کے دوران امت شاہ نے سرحد پر تعینات بی ایس ایف اہلکاروں کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر کھانا کھایا اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بی ایس ایف ملک کی خودمختاری اور وقار کی مضبوط ڈھال ہے، جب کہ سرحدی سلامتی پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزیر داخلہ امت شاہ  نے اس موقع پر سرحدی بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے 77.06 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا۔ ان منصوبوں کے تحت جدید تھرمل کیمرے، نگرانی کے آلات اور نئے سرویلنس سسٹمز نصب کیے جائیں گے تاکہ سرحد کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیر داخلہ امت شاہ  کے دورے میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ، سرحدی انتظام، امن و امان اور مختلف سکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اعلیٰ حکام کو ہدایت دی گئی کہ غیر قانونی دراندازی، تجاوزات اور ملک دشمن سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔سرکاری حلقوں کے مطابق اس دورے سے واضح پیغام دیا گیا ہے کہ سلی گڑی کوریڈور، جو شمال مشرقی بھارت کی شہ رگ سمجھا جاتا ہے، کی سکیورٹی کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ سرحدی خطرے سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Union Home Minister Amit Shah: راج ماتا وجے راجے سندھیا کی یوم پیدائش پر امت شاہ کا خراجِ عقیدت

امت شاہ نے اپنے پیغام میں راج ماتا کی زندگی کے اس پہلو کو نمایاں…

1 hour ago

Adani Foundation: سون بھدر میں اڈانی فاؤنڈیشن اور آئی سی ڈی ایس نے منایا 9واں قومی غذائیت ماہ

اس مہم کے دوران بچوں کی صحت اور ان کی غذائی حالت کا جائزہ لینے…

3 hours ago

Prime Minister Narendra Modi:وزیر اعظم مودی نے نوراتری کے موقع پر لوگوں کو پیش کی مبارکباد

نوراتری کے دوسرے دن عقیدت مند دیوی کو پھولاور روایتی بھوگ پیش کرتے ہیں اور…

3 hours ago

Virat Kohli Test Retirement: وراٹ کو ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کیا گیا، اجیت اگرکر پر سنگین الزامات

گزشتہ سال وراٹ کوہلی کی ریڈ بال سے پریکٹس کرتے ہوئے کئی ویڈیوز سامنے آئی…

4 hours ago