قومی

دہلی میں کیوں ٹوٹا 100 سال کا ریکارڈ؟ 50 ڈگری تک پہنچ گئی درجہ حرارت، جانئے 5 بڑی وجہ

دارالحکومت دہلی نے گرمی نے گزشتہ 100 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ 28 مئی (منگل) کو دہلی کے منگیش پور اورنریلا میں درجہ حرارت 49.9 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ہے۔ وہیں نجف گڑھ میں درجہ حرارت 29.8 ڈگری پہنچ گئی۔ جبکہ راجستھان کے چورو میں درجہ حرارت 50.5 ڈگری درج کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تو فی الحال کچھ دنوں تک دہلی کے لوگوں کو اس خطرناک اورشدید گرمی سے نجات نہیں ملے گی۔ دہلی کے ساتھ ہی اترپردیش، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں گرمی کے سبب قہر برپا رہا ہے۔ آئیے جان لیتے ہیں کہ آخرراجدھانی دہلی میں درجہ حرارت 50 ڈگری سیلسیس کے قریب پہنچنے کی وجہ کیا ہے۔

ہریانہ-راجستھان سے آنے والی گرم ہوائیں

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق، ہریانہ اور راجستھان میں خشک اورگرم ہوائیں مغربی-شمال مغربی میں مسلسل چل رہی ہیں۔ ان ہواؤں کے دہلی پہنچنے کی وجہ سے یہاں کی درجہ حرارت مسلسل بڑھتی ہی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آئی ایم ڈی کا یہ بھی کہنا ہے کہ آسمان صاف ہونے کی وجہ سے بھی زمین کی سطح تیزی سے گرم ہو رہی ہے۔ اس کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اس وقت درجہ حرارت میں ہوتا ہے اضافہ

آئی ایم ڈی کا اندازہ ہے کہ فی الحال دہلی میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا۔ ایسے ہی اترپردیش، گجرات، چھتیس گڑھ، راجستھان، پنجاب، مدھیہ پردیش، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور مہاراشٹر میں بھی شدید گرمی جاری رہے گی۔ اس لئے اگلی کچھ راتوں میں بھی اس حالت سے راحت ملنے کی امید نہیں ہے۔ ویسے یہ پہلا موقع نہیں ہے جب راجدھانی دہلی میں اتنی زیادہ گرمی پڑ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا ماننا ہے کہ دہلی کے موسمیاتی سائنس کے مطابق سال میں اس وقت کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت درج ہی کیا جاتا ہے۔

گرمی کا شدید احساس

آئی ایم ڈی کی طرف سے اسی لئے ’ریڈ‘ الرٹ جاری کیا گیا ہے کہ یہ علاقے بھی شدید گرمی کی چپیٹ میں رہیں گے۔ بیس اسٹیشن پردرجہ حرارت 30 مئی تک 45 سے 46 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا اندازہ محکمہ موسمیات کی طرف سے ظاہرکی گئی ہے۔ محکمہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ مقامات پر درجہ حرارت دو سے تین ڈگری زیادہ بھی درج کی جاسکتی ہے۔ ویسے، دہلی کے لوگوں کو اس بارگرمی کا احساس اس لئے بھی زیادہ ہو رہا ہے، کیونکہ گزشتہ سال یہاں ہیٹ ویو کی صورتحال نہیں بنی تھی۔ اسی لئے اس بار ہیٹ ویو کے دوران لوگوں کو گرمی کا زیادہ احساس ہو رہا ہے۔

31 مئی سے راحت ملنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہے کہ 31 مئی سے گرمی کی لہرسے کچھ راحت مل سکتی ہے۔ اس کی وجہ ویسٹرن ڈسٹربنس ہوگی۔ اگر یہ ڈسٹربنس دہلی کومتاثر کرتی ہے توآسمان ابرآلود ہوسکتا ہے۔ اس کی وجہ سے 31 مئی اور یکم جون کو دارالحکومت کے درجہ حرارت میں معمولی کمی ہوسکتی ہے۔ اس کی وجہ سے دہلی کا اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سیلسیس تک آسکتا ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

4 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

4 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

4 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

5 hours ago