قومی

Vegetable Price: سبزیوں کی قیمتیں مسلسل کیوں بڑھ رہی ہیں؟جانئے کیا سبزیوں کی قیمتیں ہو سکتی ہیں کم

چلچلاتی دھوپ اور گرمی کی لہر کے درمیان سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کا براہ راست اثر جیب پر پڑ رہا ہے۔ گزشتہ ایک دو ہفتوں میں کئی سبزیوں کی قیمتیں دگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہیں۔ سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام آدمی کا بجٹ ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اکثر گھروں کے کچن سے روزمرہ کی سبزیاں غائب ہو چکی ہیں۔ لوگ اب سبزی خریدنے سے پہلے سوچنے لگے ہیں۔

سبزیوں کی فصلوں کو نقصان

آپ کو بتاتے چلیں کہ درجہ حرارت میں اضافے سے سبزیوں کی فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ ایسے میں سبزیاں منڈی تک نہیں پہنچ پا رہی ہیں جس کی وجہ سے سبزیوں کی آمد بھی کم ہو رہی ہے۔ یہی نہیں شدید گرمی اور گرمی کی لہر کے باعث منڈی میں رکھی سبزیاں تیزی سے خراب ہو رہی ہیں۔ ایک حالیہ سروے میں ہندوستان کے 343 اضلاع کے 48,000 سے زیادہ گھریلو صارفین کو شامل کیا گیا ہے۔ صارفین نے سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پیاز، آلو اور ٹماٹر جیسی سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی اطلاع دی ہے۔

مانسون بارشوں میں کمی

یوں تو گرمیوں میں سبزیوں کی قلت عام سی بات ہے لیکن اس سال قلت شدید ہو گئی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پورے ملک میں معمول کا درجہ حرارت 4 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ہے۔ یہی نہیں اس مانسون کی بارش بھی کافی تاخیر سے ہورہی ہیں۔ جس کی وجہ سے فصلوں کو اگانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس موسم کی بارش  میں 18 فیصد کی کمی ہے۔

سبزیوں کی قیمتیں کم ہو سکتی ہیں

معلومات کے مطابق ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانتا داس نے کہا کہ گرمی اور کم بارش کی وجہ سے سبزیوں اور پھلوں کی فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق جولائی کے شروع تک اچھی بارش ہو جائیں تو یہ مسئلہ کم ہو سکتا ہے۔ اس سے سبزیوں کی قیمت بھی کم ہو سکتی ہے۔

جنوبی ریاستوں میں سبزیوں کی قیمتیں بڑھ گئیں

آپ کو بتاتے چلیں کہ ٹماٹر کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ جنوبی ریاستوں میں دیکھا گیا ہے۔ ایسا اس لیے ہو رہا ہے کہ شدید گرمی اور مانسون کی تاخیر سے آمد کے باعث سبزیوں کی پیداوار کم ہو گئی ہے اور شدید گرمی کی وجہ سے سبزیاں خراب ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ لیکن اگر آنے والے ہفتوں میں اچھی بارش ہوتی ہے تو سبزیوں کی قیمتیں کم ہونے کی امید ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Afghanistan– A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان– ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

4 minutes ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

43 minutes ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

1 hour ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

2 hours ago