قومی

Rajasthan Accident: راجستھان میں سڑک تعمیر کے دوران کرنٹ لگنے سے 8 مزدوروں کی موت، اشوک گہلوت نے پوچھا، ان اموات کا ذمہ دار کون؟

نئی دہلی : راجستھان کے جھنجھنو ضلع میں سڑک کی تعمیر کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے 8 مزدوروں کی موت ہو گئی، جب کہ 4 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ ضلع کے چھاپولی گاؤں میں پیش آیا، جہاں سڑک تعمیر کا کام جاری تھا۔ زخمی مزدوروں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ریاست کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے اس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کے مناسب علاج، متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر ہر ممکن مدد فراہم کرنے اور واقعے کی جانچ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

مشین ہائی ٹینشن تار کی زد میں آئی

اودے پور واٹی کے تھانہ انچارج رام پال نے بتایا کہ چھاپولی گاؤں میں قدم کنڈ کی جانب جانے والی سڑک کی تعمیر کا کام جاری تھا۔ اسی دوران پتھر اور بجری ملانے والی مشین اوپر سے گزرنے والی ہائی ٹینشن بجلی کی تار کے رابطے میں آ گئی۔تار کے رابطے میں آتے ہی مشین میں کرنٹ پھیل گیا اور وہاں کام کر رہے مزدور اس کی زد میں آ گئے۔ اس حادثے میں 8 مزدوروں کی موت ہوگئی، جب کہ 4 مزدور شدید طور پر زخمی ہو گئے۔

حادثے کی جانچ کے احکامات جاری

راجستھان کے وزیر توانائی ہیرا لال ناگر نے بتایا کہ واقعے کی جانچ کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق ابتدائی معلومات میں سامنے آیا ہے کہ سڑک کی تعمیر عوامی تعاون سے کی جا رہی تھی اور یہ کام نجی سطح پر چھوٹے پیمانے پر ہو رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تکنیکی افسران موقع پر پہنچ رہے ہیں۔ اگر کسی محکمے کی جانب سے کوتاہی یا تکنیکی غلطی سامنے آتی ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اشوک گہلوت نے پوچھا، ان اموات کا ذمہ دار کون؟

راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے بھی اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پورے معاملے کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جھنجھنو کے اودے پور واٹی علاقے کے چھاپولی گاؤں میں کرنٹ لگنے سے کئی مزدوروں کی دردناک موت انتہائی افسوسناک اور دل کو تکلیف پہنچانے والا واقعہ ہے۔ اس پورے معاملے کی جانچ ضروری ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ سڑک کی تعمیر کے دوران یہ حادثہ کیسے پیش آیا اور ان اموات کا ذمہ دار کون ہے۔اشوک گہلوت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ حادثے میں اپنے اہل خانہ کو کھونے والے خاندانوں کی تکلیف کا تصور کرکے دل بے چین ہو جاتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مرنے والوں کے اہل خانہ کو مناسب معاوضہ دیا جائے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو یقینی بنایا جائے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Ram Mandir Donation Theft Case: سپریم کورٹ نے نگرانی ختم کی، مجسٹریٹ کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت

نئی دہلی: ایودھیا کے رام مندرمیں مبینہ طورپرچڑھاوا چوری اورمالی بے ضابطگیوں کے معاملے میں…

23 minutes ago

Reliance Share Price: ریلائنس نے 45 منٹ میں کمائے 1.29 لاکھ کروڑ روپے،پہلے منافع میں رقم کی تاریخ، اب شیئر بازار میں مچائی دھوم

ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرز میں زبردست تیزی کے نتیجے میں کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں…

59 minutes ago

Join BJP Ahead of 2027 Assembly Polls: پنجاب میں اسمبلی انتخابات سے پہلے عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا، تین ارکانِ اسمبلی بی جے پی میں شامل

امرتسر نارتھ کے رکنِ اسمبلی کنور وجے پرتاپ سنگھ نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کلتار…

2 hours ago

Azam Khan: اعظم خان نے ای ڈی کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں کیا چیلنج، فوری سماعت کی درخواست

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا یہ مقدمہ رام پور میں ’مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ‘…

3 hours ago