(فائل فوٹو)
نئی دہلی: ایودھیا کے رام مندرمیں مبینہ طورپرچڑھاوا چوری اورمالی بے ضابطگیوں کے معاملے میں چارج شیٹ داخل ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کرنے والی عرضیوں کونمٹا دیا۔ عدالت نے عرضی گزاروں کومجسٹریٹ کی کارروائی میں مدد کرنے کی اجازت بھی دی ہے۔ ایودھیا کے رام مندرمیں عقیدت مندوں کی جانب سے دیئے گئے چندے کی مبینہ چوری اورمالی بے ضابطگیوں سے متعلق معاملے میں سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ سنایا ہے۔ اترپردیش پولیس کی جانب سے معاملے میں چارج شیٹ داخل کئے جانے کی اطلاع ملنے کے بعد سپریم کورٹ نے اس معاملے سے متعلق عرضیوں کونمٹا دیا۔
یہ عرضیاں معاملے کی آزادانہ جانچ اورسی بی آئی سے تحقیقات کرانے کے مطالبے کے لئے دائرکی گئی تھیں۔ چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) جسٹس سوریہ کانت کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے کہا کہ اب متعلقہ مجسٹریٹ عدالت قانون کے مطابق آگے کی کارروائی کرے۔ تاہم، عدالت نے عوامی مفاد کو مدنظررکھتے ہوئے عرضی گزاروں کو مجسٹریٹ کے سامنے چلنے والی فوجداری کارروائی میں مدد کرنے کی اجازت دی ہے۔
مجسٹریٹ کی مدد کرسکیں گے عرضی گزار
سماعت کے دوران اتر پردیش حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ معاملے کی جانچ مکمل ہونے کے بعد چارج شیٹ داخل کی جا چکی ہے۔ اس کے بعد عدالت نے معاملے کی نگرانی جاری رکھنے کے بجائے عرضیوں کو نمٹا دیا۔ بنچ نے کہا کہ یہ صرف ملزم اور ریاست کے درمیان کا معاملہ نہیں ہے، بلکہ اس میں عوامی مفاد کا پہلو بھی شامل ہے۔ اس لیے عرضی گزاروں کو اسی طرح مجسٹریٹ کی مدد کرنے کی اجازت دی جاتی ہے، جس طرح قانون کسی جرم کے متاثرہ شخص کو فوجداری کارروائی میں عدالت کی معاونت کا حق دیتا ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ اس نے معاملے میں لگائے گئے الزامات کی سچائی یا ان کے میرٹ پر کوئی رائے نہیں دی ہے۔ اب مجسٹریٹ عدالت چارج شیٹ اوردستیاب شواہد کی بنیاد پر قانون کے مطابق آگے کی کارروائی کرے گی۔
کیا ہے رام مندرچندہ چوری کا معاملہ؟
ایودھیا میں واقع رام جنم بھومی مندرمیں عقیدت مندوں کی جانب سے دیئے جانے والے چندے اورچڑھاوے کی رقم میں مبینہ چوری اوربے ضابطگیوں کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اس سلسلے میں سپریم کورٹ میں کئی عرضیاں دائرکی گئی تھیں۔ عرضی گزاروں نے معاملے کی سی بی آئی سے جانچ کرانے، ایک آزاد تحقیقاتی ایجنسی تشکیل دینے اورمندرٹرسٹ کے مالی لین دین کی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں 105 مبینہ واقعات کا ذکر
سماعت کے دوران جانچ میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پرچندے کی نقد رقم مبینہ طورپربغیراجازت نکالنے کے 105 واقعات کی معلومات بھی سپریم کورٹ کودی گئی تھیں۔ جانچ میں 8 ملزمین کے کردارسامنے آنے کی بات کہی گئی تھی۔ سپریم کورٹ نے اس سے پہلے جانچ کی پیش رفت کی نگرانی کی تھی اوراترپردیش حکومت کی ایس آئی ٹی سے رپورٹ طلب کی تھی۔ اب چارج شیٹ داخل ہونے کے بعد عدالت نے اس معاملے سے متعلق عرضیوں کونمٹا دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
وزیر اعظم دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعظم کا…
محبوبہ مفتی نے کشمیری نوجوانوں کو مبینہ طور پر ہراساں کئے جانے، مقامی ملازمین کو…
اشوک گہلوت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ حادثے میں اپنے اہل…
ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرز میں زبردست تیزی کے نتیجے میں کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں…
کمپنی کے منصوبے کے مطابق نئے گرائنڈنگ پلانٹس کے ذریعے مغربی خطے میں 15.5 ایم…
امرتسر نارتھ کے رکنِ اسمبلی کنور وجے پرتاپ سنگھ نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کلتار…