ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں سے کوئی پوچھے 52 سال کا انتظار، پانچ دہائیوں تک ورلڈ کپ ٹرافی نہ جیت پانے کا درد کیا ہوتا ہے؟ مگرسال 2025 میں آج ہی کے دن، 2 نومبر کو ہندوستانی خواتین نے تاریخ رقم کردی۔ خواتین ونڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو 52 رنوں سے ہراکر ٹیم انڈیا نے خطابی قحط کا خاتمہ کیا تھا۔ 1973 میں خواتین ونڈے کرکٹ کی شروعات ہوئی، اس کے بعد ٹیم انڈیا کو ونڈے ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھانے کے لئے 52 سال کا لمبا انتظار کرنا پڑا۔ اس سے پہلے ہندوستانی ٹیم نے 2005 اور 2017 کا فائنل کھیلا تھا، لیکن دونوں بار وہ ٹرافی کے بہت قریب آکربھی جیت سے محروم رہ گئی تھی۔
2 نومبر کبھی نہیں بھولے گا ہندوستان
2 نومبر، 2025 کی تاریخ ہندوستانی مداح کبھی نہیں بھول پائیں گے۔ ونڈے ورلڈ کپ فائنل میں ٹیم انڈیا پہلے بلے بازی کرنے آئی تھی۔ شیفالی ورما اوراسمرتی مندھانا کی اوپننگ جوڑی واقعی بہترین فارم میں تھی۔ دونوں نے فائنل کے دباو کو جھیلتے ہوئے پہلے وکٹ کے لئے 104 رن جوڑ ڈالے، یہیں سے ٹیم انڈیا کے ورلڈ چمپئن بننے کی بنیاد رکھی گئی۔ شیفالی ورما نے 87 رن اورمندھانا نے 45 رن بنائے۔ جیمینا ریڈریگس اورکپتان ہرمن پریت کورکوئی خاص کمال نہیں کرپائیں۔ دیپتی شرما نے بلے سے 58 رنوں کا تعاون دے کرٹیم انڈیا کو 298 رنوں کے اسکورتک پہنچنے میں مدد کی تھی۔
لور ولوارٹ کی سنچری، ہندوستانی مداحوں کی بڑھ گئی تھیں دھڑکنیں
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو آکلینڈ کے ایڈن…
جسٹس ایم ایم سندریش اورجسٹس پرسنّا بی ورالے کی بنچ نے 29 اکتوبر کے اپنے…
اپنے خطاب کے اختتام پر ڈاکٹر پریتی اڈانی نے کہا کہ آج دنیا کے پاس…
وزیر اعظم دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعظم کا…
اشوک گہلوت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ حادثے میں اپنے اہل…
سماعت کے دوران اتر پردیش حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ…