قومی

Gangster Sanjeev Jeeva Crime History: سپاری کلنگ سے لے کر ہائی پروفائل مرڈر تک… ایسے کمپاؤنڈر سے گینگسٹر بنا سنجیو جیوا

Gangster Sanjeev Jeeva: گینگسٹراور مافیا سنجیو جیوا کی عدالت میں پیشی کے دوران قتل کردیا گیا۔ وکیل کے لباس میں آئے بدمعاشوں نے اس قتل سانحہ کو انجام دیا۔ حملہ آوروں کی گولیوں سے ایک پولیس جوان اور ایک بچی بھی زخمی ہوگئی ہے۔ ایک کمپاؤنڈرکے طورپراپنا کیریئر شروع کرنے والے سنجیو جیوا نے آخرکار خود کو انڈرورلڈ سے جوڑ لیا۔ سنجیو جیوا کو منا بجرنگی کا قریبی معاون بھی کہا جاتا تھا۔ منا بجرنگی 2018 میں باغپت جیل میں سزا کاٹ رہا ہے۔ واضح رہے کہ گینگسٹرسنجیومہیشوری جیوا بی جے پی رکن اسمبلی برہمادت دویدی کے قتل معاملے میں ملزم تھا۔

 کرشنا نند رائے کے قتل معاملے میں ہوئی تھی گرفتاری

اترپردیش کے مظفرنگر کے رہنے والے جیوا کو 2006  میں بی جے پی رکن اسمبلی کرشنا نند رائے اور یوپی کے وزیراعلیٰ برہمادت دویدی کے قتل معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جیوا اور سماجوادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی وجے سنگھ کو دویدی کو قتل کے الزام میں عمرقید کی سزا سنائی گئی تھی۔ سنجیو جیوا پر چار دیگر قتل کا معاملہ چل رہا ہے۔ سنجیو جیوا پر سپاری کلنگ کا الزام لگتا رہا ہے۔

کرشنا نند رائے کے قتل میں سنجیوجیوا کے علاوہ انصاری برادران اوران کے رشتے داراعجازانصاری، رائے بریلی کے فردوس اورمنا بجرنگی کو نامزد کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، سنجیو مہیشوری عرف جیوا کو معاملے میں پیشی کے لئے کورٹ لے جایا گیا تھا۔ جیوا کے خلاف 22 سے زیادہ معاملے درج ہیں۔

برہما دت دویدی بن گئے تھے بڑا چہرہ

بی جے پی لیڈربرہما دت دویدی 90 کی دہائی میں تیزی سے ابھرے تھے۔ ان کا نام سب کی زباں پرتھا۔ تین سالوں کے اندرہی ملک کے بڑے بڑے لیڈران کے قریبی ہوگئے۔ کہا جاتا ہے کہ ملائم سنگھ جیسے عظیم رہنما کو بھی ان کی وجہ سے اپنی سیٹ بدلنی پڑی۔ انہیں ریاست کا آئندہ وزیراعلیٰ بھی کہا جا رہا تھا۔

کیسے ہوا برہما دت دویدی کا قتل

برہما دت دویدی کا ایک سرد رات میں قتل کردیا گیا۔ ان کے قتل میں جیوا کا نام سامنے آیا تھا، جس میں بعد میں جیوا کوعمرقید کی سزا سنائی گئی تھی۔ دراصل، 1997 میں برہما دت دویدی ایک پروگرام میں شامل ہونے کے بعد کارسے جا رہے تھے کہ تبھی بائیک سوارکچھ بدمعاش ہتھیارسے لیس ہوکر وہاں پہنچے اوران کی گاڑی پریکے بعد دیگرے کئی گولیاں برسا دیں۔ کار کے اندر بیٹھے لیڈر کچھ سمجھ پاتے کہ لمحہ بھر میں ہی ان کوگولیوں سے چھلنی کردیا گیا۔

کورٹ احاطے میں ہوا سنجیو جیوا کا قتل

واضح رہے کہ لکھنؤ کے قیصرباغ کے سول کورٹ کے اندرگینگسٹرسنجیومہیشوری عرف جیوا کا گولی مارکرقتل کردیا گیا۔ پیشی کے لئے سنجیومہیشوری عرف جیوا کو عدالت میں لایا گیا تھا۔ کورٹ کیمپس گولی سانحہ میں چارپانچ لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی خبرہے۔ سنجیومہیشوری جیوا مغربی یوپی کا گینگسٹرتھا۔ پولیس نے ایک حملہ آورکوحراست میں لیا ہے۔ زخمی حالت میں حملہ آورکو پولیس اسپتال لے گئی۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

27 minutes ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

36 minutes ago

PM Modi Lakshadweep: صرف سیاحت نہیں، بحر ہند کا مضبوط قلعہ بن رہا لکشدیپ، پی ایم مودی کے دورے کے بعد ایسے بدلی جزائر کی تصویر

جنوری 2024 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے لکشدیپ دورے کے بعد سیاحت کے ساتھ…

53 minutes ago

Bhartiya Patrakarita Mahotsav: بھارت ایکسپریس کی اہم شراکت سے اندور میں صحافت کا مہاکمبھ اختتام پذیر

اندور میں اسٹیٹ پریس کلب کے زیرِ اہتمام منعقدہ تین روزہ اٹھارویں ’انڈین جرنلزم فیسٹیول‘…

3 hours ago