قومی

Who got what responsibility in the all-party delegation: کل جماعتی وفد میں کس کو کیا ملی ذمہ داری، امریکہ میں ششی تھرور، سعودی میں اویسی کریں گے پاکستان کا پردہ فاش

پاکستان کو بے نقاب کرنے کے لیے مودی سرکار نے آل پارٹی وفد تشکیل دیا ہے جسے سات گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس گروپ میں کانگریس رکن پارلیمنٹ  ششی تھرور سے لے کر اے آئی ایم آئی ایم  کے رکن پارلیمنٹ  اسد الدین اویسی تک سبھی شامل ہیں۔ عرب ممالک کا دورہ کرنے والے گروپ میں اسد الدین اویسی کا نام نمایاں طور پر شامل ہے۔ جبکہ ششی تھرور اور شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ ملند دیوڑا امریکہ اور کولمبیا جیسے ممالک کے دورے پر ہوں گے۔

وفد کے پہلے گروپ کی قیادت بیجینت پانڈا کریں گے

کل جماعتی وفد کے پہلے گروپ میں 7 لیڈران شامل ہوں گے جن کی قیادت بی جے پی ایم پی بیجینت پانڈا کریں گے جو سعودی عرب، کویت، بحرین اور الجزائر کا دورہ کریں گے۔ ان میں رکن  پارلیمنٹ نشی کانت دوبے، اسد الدین اویسی، ستنام سنگھ سندھو، غلام نبی آزاد، ایس پھنگن، کونیک، ریکھا شرما شامل ہیں۔

وفد کے دوسرے گروپ کی قیادت روی شنکر پرساد کریں گے

دوسرے گروپ میں، بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ روی شنکر پرساد کی قیادت میں رہنما برطانیہ، فرانس، جرمنی، یورپ، اٹلی اور ڈنمارک کا دورہ کریں گے۔ ان میں ٹی ڈی پی کی رکن پارلیمنٹ پنڈریشوری، شیو سینا یو بی ٹی کی رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی، غلام علی کھٹانہ، امر سنگھ، سمیک بھٹاچاریہ اور ایم جے اکبر شامل ہوں گے۔

وفد کے تیسرے گروپ کی قیادت سنجے کمار جھا کریں گے

جے ڈی یو کے رکن پارلیمنٹ سنجے کمار جھا کی قیادت میں تیسرا گروپ انڈونیشیا، ملائیشیا، کوریا، جاپان اور سنگاپور جائے گا۔ جس میں بی جے پی ممبران پارلیمنٹ اپراجیتا سارنگی، یوسف پٹھان، برج لال، سی پی آئی ممبران پارلیمنٹ جان برٹاس اور سلمان خورشید شامل ہیں۔

وفد کے چوتھے گروپ کی قیادت شریکانت شندے کریں گے

چوتھا گروپ جس کی قیادت شیوسینا کے ایم پی شریکانت شندے کررہے ہیں وہ متحدہ عرب امارات، لائبیریا، جمہوریہ کانگو جائے گا۔ اس میں بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ بانسوری سوراج، ای ٹی محمد بشیر، اتل گرگ، سمبت پاترا، منن مشرا اور سابق رکن پارلیمنٹ  ایس ایس اہلووالیہ شامل ہیں۔

وفد کے پانچوے گروپ کی قیادت ششی تھرور کریں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کی قیادت میں پانچواں گروپ امریکہ، پاناما، گیانا، برازیل اور کولمبیا کا دورہ کرے گا۔ اس میں ایل جے پی کی رکن پارلیمنٹ  شمبھاوی، سرفراز احمد، رکن پارلیمنٹ ہریش بالیوگی، ششانک منی ترپاٹھی، شیوسینا  کے رکن پارلیمنٹ  ملند دیوڑا اور بی جے پی  کے رکن پارلیمنٹ  تیجسوی سوریا شامل ہوں گے۔

وفد کے چھٹے گروپ کی قیادت کنی موزی کریں گی

چھٹے گروپ کی قیادت ڈی ایم کے کی رکن پارلیمنٹ کنی موزی کریں گی ۔اس میں شامل لیڈران ایس پی ایم پی راجیو رائے، ایم پی میاں الطاف احمد، کیپٹن برجیش چوٹا، اشوک کمار متل ۔ یہ گروپ اسپین، یونان، سلووینیا، لٹویا اور روس کا دورہ کریں گے۔

وفد کے ساتویں گروپ کی قیادت سپریا سولے کریں گی

رکن پارلیمنٹ سپریا سولے کی قیادت میں ساتواں گروپ مصر، قطر، ایتھوپیا اور جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گا۔ اس گروپ میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ راجیو پرتاپ روڈی، عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ وکرم جیت سنگھ، کانگریس کے رکن اسمبلی منیش تیواری، انوراگ ٹھاکر اور آنند شرما شامل ہوں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

6 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

7 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

7 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

8 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

8 hours ago