قومی

Indo-Pak ceasefire: کیا آج ہی ہے ہند-پاک جنگ بندی کا آخری دن؟ جانیے فوج نے کیا کہا

ہندوستانی فوج نے ان افواہوں کی تردید کی ہے، جن میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی آج اتوار کے روز ختم ہو رہی ہے۔ فوج نے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف افوا ہے اور جنگ بندی ختم نہیں ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستانی فوج نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مبینہ ڈی جی ایم او سطح کی بات چیت پر بھی وضاحت دی ہے۔

ہندوستانی فوج نے کہا کہ کچھ میڈیا ہاؤس رپورٹ کر رہے ہیں کہ ہندوستان پاکستان جنگ بندی آج ختم ہو رہی ہے۔ تاہم، ایسا نہیں ہے۔ ایسی خبریں سراسر جھوٹی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) سطح کی بات چیت پر فوج نے کہا کہ آج کوئی بات چیت طے نہیں ہے۔ فوج نے واضح طور پر کہا ہے کہ 12 مئی کو ہندوستان اور پاکستان کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کی بات چیت میں کوئی آخری تاریخ طے نہیں کی گئی تھی۔ یعنی یہ جنگ بندی غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔

فوج نے کی افواہوں پر دھیان نہ دینے کی درخواست

واضح رہے کہ کچھ میڈیا اداروں نے پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے خبریں چلائی تھیں کہ آج پاک بھارت ڈی جی ایم او سطح کے مذاکرات ہونے والے ہیں اور ہندوپاک جنگ بندی کی مدت کا ختم ہونا اس گفتگو کا باعث ہے۔ تاہم فوج نے ان تمام خبروں کو جھوٹا قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کی افواہوں پر دھیان نہ دیں۔

واضح رہے کہ 22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستانی فوج نے پاکستان اور پی او کے میں آپریشن سندور شروع کیا تھا اور دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا تھا۔ اس کے بعد پاکستان نے ہندوستان پر حملہ کیا اور ڈرونز اور میزائل سرحد سے ملحقہ شہروں کو نشانہ بناتے ہوئے فائر کیے ۔ لیکن ہندوستانی ایئر ڈیفنس سسٹم نے پاکستان کے تمام ڈرونز اور میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ پھر کئی روز کی کشیدگی کے بعد دونوں ممالک نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

China Gold Reserves Reaches 2410 Tons: چین آخر کیا چال چل رہا ہے؟ 23 ماہ سے مسلسل سونا خرید رہا ہے

چین مسلسل 23 ماہ سے سونے کی خریداری کر رہا ہے، جس سے اس کے…

41 minutes ago

Jio now sets its sights on the US and Germany: جیو کی نظریں اب امریکہ اور جرمنی پر: 12 شراکت داریوں کے ذریعے 150 کروڑ صارفین تک پہنچنے کی امید

ہندوستان کی ثابت شدہ ٹیکنالوجی اب دنیا تک پہنچنے کے لیے تیار، ترقی یافتہ ممالک…

2 hours ago