ہندوستانی فوج نے آپریشن سندور سے جڑا ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیا ہے۔ اس ویڈیو میں فوج کے جوان دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو پوری طرح سے نیست و نابود کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ہندوستانی فوج نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا: پلاننگ کی، ٹریننگ کی اور ایکشن لیا۔ انصاف ہوا۔ فوج نے آگے کہا کہ آپریشن سندورپاکستان کے لیے وہ سبق تھا جو اس نے دہائیوں سے نہیں سیکھا۔
فوج نے اپنے ویڈیو میں کہا، یہ منصوبہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد شروع ہوا، غصہ نہیں لاوا تھا، دماغ میں بس ایک ہی بات اب کی بار سبق ایسا سکھائیں گے کہ اس کی نسلیں یاد رکھیں گی۔ یہ بدلے کی کارروائی نہیں، یہ انصاف تھا۔ 9 مئی کو رات کے قریب 9 بجے جس دشمن کی پوسٹ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، ان سبھی پوسٹوں کو ہندوستانی فوج نے مٹی میں ملا دیا۔ مغربی کمان کے ذریعہ جاری کیے گئے ویڈیو میں جوانوں کو مورٹار فائر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دشمن اپنی پوسٹ چھوڑ کر بھاگتا ہوا نظرآرہا ہے۔
واضح رہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستانی فوج نے 7-6 مئی کی رات آپریشن سندور کو انجام دیا۔ اس آپریشن کے تحت مقبوضہ کشمیر، POK میں 9 دہشت گردی کے اڈوں کو نشانہ بنا کر اسے بُری طرح تباہ کر دیا گیا۔ اس حملے میں 100 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے۔ آپریشن سندور کے بعد پاکستان نے ہندوستان کے شہروں پر مسلسل ڈرون اور میزائل حملے کیے جسے ہندوستانی فوج نے ناکام بنا کر منھ توڑ جواب دیا۔
10 مئی کی شام کو دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی معاہدہ ہوا۔ حالانکہ تب تک ہندوستانی فوج پاکستان کو بڑا نقصان پہنچا چکی تھی۔ ہندوستانی فوج نے پاکستان کے 11 ایئر بیس کو پوری طرح سے تباہ کر دیا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
کولمبیا اور شکاگو یونیورسٹی میں ہندوستانی معیشت، انتخابی عمل اور سفارتی حکمت عملی پر اٹھائے…
پدم بھوشن سے سرفراز عظیم فنکار استاد سلطان خان نے سارنگی کو ایک منفرد ساز…
پاکستان کی ایک عدالت نے سابق وزیراعظم اور جیل میں بند پاکستان تحریک انصاف کے…
اماں کی فلاحی مہم کے تحت غریب اور ضرورت مند خاندانوں کے لیے تقریباً 48…
امریکہ کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات اور روس کے ساتھ پرانی شراکت داری برقرار رکھنے کی…
واضح رہے کہ آئین ڈے، جسے ’سمودھان دیوس‘ بھی کہا جاتا ہے، ہر سال 26…