تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے جنرل سکریٹری اور آندھرا پردیش کے وزیر تعلیم اور آئی ٹی وزیر نارا لوکیش نے 17 مئی کو وزیر اعظم نریندر مودی سے نئی دہلی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس دوران نارا لوکیش کی اہلیہ برہمنی نارا اور ان کے بیٹے دیوانش بھی ان کے ساتھ تھے۔ اس ملاقات میں بنیادی طور پر ریاست کے ترقیاتی اقدامات اور 2047 تک ’وکست بھارت‘ (ترقی یافتہ ہندوستان) کے قومی وژن میں آندھرا پردیش کے تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس ملاقات کی خبر دیتے ہوئے نارا لوکیش نے وزیر اعظم سے ملاقات کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا اور آندھرا پردیش کی ترقی کے لیے ان کی مسلسل حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ لوکیش نے لکھا ’’میں نے ریاست کی ترقی کے لیے وزیر اعظم کی مسلسل حمایت کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ میں نے ان کی مضبوط اور فیصلہ کن قیادت کے لیے بھی ان کا شکریہ ادا کیا اور اس تعلق سے رہنمائی بھی حاصل کی کہ ریاست 2047 تک وکست بھارت کے ان کے وژن میں کس طرح مزید تعاون کر سکتی ہے۔‘‘
نارا لوکیش کی اہلیہ نے کہا-اب تک کے سب سے بہترین وزیر اعظم ہیں مودی
نارا لوکیش کی اہلیہ برہمنی نارا، ہیریٹیج فوڈس کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر اور ٹی ڈی پی چیف این چندرابابو نائیڈو کی بہو نے بھی وزیر اعظم کی تعریف کی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے لکھا ’’نارا لوکیش اور دیوانش کے ساتھ ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی سے ملنا اعزاز کی بات تھی۔ مجھے واقعی لگتا ہے کہ وہ اب تک سے سب سے بہترین وزیر اعظم ہیں، جو لگاتار ہندوستان کی ترقی اور اسے سپرپاور بنانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
ویٹیکن کے مطابق، 71 سالہ پوپ تقریباً تین گھنٹے آپریشن تھیٹر میں رہے، جبکہ سرجری…
شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش اور راس…
مارکو روبیو کا دورۂ ہندوستان 18 اکتوبر کی مقررہ مدت کے چند روز بعد ہو…
بہار کے ضلع ویشالی میں راگھوپور کے قریب کشتی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔…
کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…
دہلی پولیس نے جنتر منتر کے علاقے میں بغیر اجازت داخل ہونے کے الزام میں…