قومی

Who gives operation sindoor name: پاکستان کے خلاف آپریشن کا نام سندور رکھنے کی تجویز کس نے کی تھی پیش ،جانئے اس نام کے پیچھے کی اصل وجہ

پہلگام حملے کا ہندوستان نے انتقام لینا شروع کردیا ہے اور پاک مقبوضہ کشمیر کے بہاولپور میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں پر اسٹرائیک کرکے پوری طرح سے تباہ کردیا ہے۔اس انتقامی کارروائی کو آپریشن سندور کا نام دیا گیا تھا اور ہندوستان کی فضائیہ نے رات  کو پاکستان کے اندر گھس کر حملہ کیا اور قریب 90 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔بہاولپور اسپتال میں ایمرجنسی کی صورتحال ہے اور پاکستان کے لوگ اپنے آرمی چیف کو ڈھونڈ رہے ہیں جو لمبی لمبی چھوڑ رہے تھے اور حملے کے وقت سورہے تھے۔آپ کو بتادیں کہ آپریشن سندورمیں جیش کے 4، لشکر کے 3 اور حزب  المجاہدین کے 2 دہشت گردی کے اڈوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

آپریشن کا نام سندور کس نے رکھا؟

آپریشن سندور کی کامیابی کے ساتھ ہی اب یہ سوال پوچھا جانے لگا ہے کہ اس آپریشن کو سندور کا نام  کس نے دیا ؟ کیا انڈین آرمی کی طرف سے اس نام کا انتخاب کیا گیا یا پھر حکومت نے اس نام کی تجویز کی تھی ۔ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے ہی تین افواج کے ساتھ میٹنگ میں اس آپریشن کیلئے سندور کے نام کی تجویز کی تھی اور تینوں افواج نے اس نام کو قبول کرنے میں کوئی اعتراض درج کرنے کے بجائے بخوشی قبول  کیا اور آپریشن سندور کے نام سے پہلگام حملے کا انتقام لیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ دہشت گردوں نے پہلگام میں مذہب پوچھ کر حملہ کیا تھااورکئی خواتین کے سندور کو اجاڑ دیا تھا ،اس سندور کا ایک مذہبی رنگ بھی اور یہی وجہ ہے کہ اس کا نام آپریشن سندور رکھا گیا۔

آپ کو بتادیں کہ ہندوستانی فضائیہ نے 6-7 مئی کی درمیانی رات پہلگام دہشت گردانہ حملے کا بدلہ لیا ہے۔ ‘آپریشن سندور’ کے تحت آئی اے ایف نے پاکستان میں دہشت گردی کے 9 ٹھکانوں پر بم گرائے ہیں، جس نے پورے پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ آپریشن سندور بھارتی فضائیہ، بحریہ اور فوج کا مشترکہ آپریشن تھا۔ ایک طرف آئی اے ایف کے لڑاکا طیاروں نے فضائی حملے کیے تو دوسری طرف فوج کی جانب سے میزائلوں کا بھی استعمال کیا گیا۔ بھارتی فوج کے حملوں کی طاقت اتنی زیادہ تھی کہ پاکستانی فضائی دفاع کو اس بات کا کوئی سراغ نہیں مل سکا کہ بھارتی فضائیہ نے میزائل داغے ہیں۔

معلومات کے مطابق، ہندوستانی فوج نے حملوں کے لیے مقامات کا انتخاب اس مقصد کے ساتھ کیا تھا کہ جیش محمد اور لشکر کی اعلیٰ قیادت کو ہندوستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کی سرپرستی کرنے میں ان کے کردار کو نشانہ بنایا جائے اور ان دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو زمین بوس کر دیا گیا ہے۔ بھارت کی طرف سے اس طرح کی  کارروائی سے پاکستان خوفزدہ ہے۔ جس کی وجہ سے پاکستان نے گھبرا کر کراچی اور لاہور کی فضائی حدود فوری طور پر بند کر دی ہے۔ اس کے علاوہ لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹ کو آئندہ 48 گھنٹوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ حملے کے بعد پاکستان نے مظفرآباد میں بلیک آؤٹ کا اعلان کر دیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Asian Games 2026: سیمی فائنل میں پہنچی ٹیم انڈیا، موسلادھار بارش کے باعث افغانستان کے خلاف کوارٹر فائنل منسوخ

شریئس ائیر کی کپتانی میں بھارتی ٹیم اب یکم اکتوبر کو دوسرا سیمی فائنل مقابلہ…

42 minutes ago

PM Modi Congratulates Indian Teams :چیس اولمپیاڈ میں سلور اور برونز میڈل جیتنے پر پی ایم مودی نے بھارتی ٹیم کو دی مبارکباد

میزبان ازبکستان نے آخری راؤنڈ میں یوکرین کو 2.5-1.5 سے شکست دے کر گولڈ میڈل…

2 hours ago