آپریشن سندور کے تحت ہندوستان کے بہادر جوانوں نے پاکستان کے سینکڑوں کلومیٹر اندر گھس کر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ایسی تباہی مچائی کہ وہ پہلگام جیسا حملہ دوبارہ کرنے سے پہلے لاکھ بار سوچے گا۔ ہندوستانی فوج نے جیش محمد اور لشکر طیبہ کے نو ٹھکانوں کو نصف شب کے فضائی حملے میں نشانہ بنایا جس میں کم از کم 90 دہشت گرد مارے گئے۔ بھارت کے اس فضائی حملے نے پاکستان کو مکمل طور پر شکست دی ہے۔ پاکستان اور پی او کے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کے بعد چین کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ بھارت کی اس کارروائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت اور پاکستان دونوں سے تحمل سے کام لینے اور امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔
چین کی وزارت خارجہ نے بدھ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ “ہمیں آج صبح سویرے ہندوستان کی فوجی کارروائی پر افسوس ہے اور موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم ہندوستان اور پاکستان پر زور دیتے ہیں کہ وہ امن اور استحکام کو ترجیح دیں، پرسکون رہیں اور زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔
آپ کو بتادیں کہ پاک مقبوضہ کشمیر کے بہاولپور میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں پر اسٹرائیک کرکے پوری طرح سے تباہ کردیا ہے۔اس انتقامی کارروائی کو آپریشن سندور کا نام دیا گیا تھا اور ہندوستان کی فضائیہ نے رات کو پاکستان کے اندر گھس کر حملہ کیا اور قریب 90 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔بہاولپور اسپتال میں ایمرجنسی کی صورتحال ہے اور پاکستان کے لوگ اپنے آرمی چیف کو ڈھونڈ رہے ہیں جو لمبی لمبی چھوڑ رہے تھے اور حملے کے وقت سورہے تھے۔آپ کو بتادیں کہ آپریشن سندورمیں جیش کے 4، لشکر کے 3 اور حزب المجاہدین کے 2 دہشت گردی کے اڈوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔آپریشن سندورکے تحت پاکستان اور پاک مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کی فہرست سامنے آئی ہے۔ دہشت گردوں کے ان ٹھکانوں کو کامیابی سے تباہ کر دیا گیاہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اتر پردیش میں 2027 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے سیاسی پوسٹر وار تیز ہوگئی ہے۔…
غازی آباد کے سن سٹی میں 22 سے 28 اکتوبر تک چھترپتی شیواجی مہاراج کی…
عالمی سطح پر مہنگائی، بے روزگاری، رہائش کے بحران اور تعلیم سے متعلق مسائل کے…
نو راتری کے موقع پر گوتم اڈانی نے جنوبی گجرات میں شریمد راج چندر مشن…
گوا میں راہل گاندھی نے ووٹ چوری کے الزامات کو لے کر الیکشن کمیشن کو…
منشیات کی اسمگلنگ، منظم جرائم اور آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان مرکزی وزیر…