سیاست

1971 کی جنگ کے بعد بھارت کی تینوں افواج نے پاکستان کے خلاف کی زبردست کارروائی، 100 کلومیٹر  گھس کر کیا  حملہ

ہندوستان نے بدھ کی رات دیر گئے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا۔ یہ کارروائی ’آپریشن سندور‘ کے تحت کی گئی اور خاص بات یہ تھی کہ اس میں تینوں افواج، انڈین آرمی،  نیوی اور ایئر فورس نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ 1971 کی جنگ کے بعد یہ پہلا موقع تھا، جب بھارت کی تینوں افواج نے مل کر پاکستان کے خلاف کارروائی کی۔

بھارتی فوج نے 100 کلومیٹر اندر گھس کر مارا

پاکستان اور پی او کے میں جن 9 مقامات پر بھارت نے فضائی حملے کیے ان میں سے کچھ بین الاقوامی سرحد سے 100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہیں۔ خاص طور پر بہاولپور جو کبھی جیش محمد کے گڑھ کے طور پر جانا جاتا تھا، بین الاقوامی سرحد سے 100 کلومیٹر دور واقع ہے۔ جب کہ مریدکے 30 کلومیٹر اور گلپور 35 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر براہ راست حملہ

اس آپریشن میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان میں جیش محمد کا بہاولپور ہیڈکوارٹر اور لشکر طیبہ کا مریدکے ٹھکانا شامل ہے۔ فوج کے مطابق ان مقامات سے ہندوستان میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی اور انہیں نشانہ بنایا گیا۔

حملہ کیسے ہوا؟

اس آپریشن میں تینوں افواج نے اپنے جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ خاص طور پر، کامیکاز ڈرونز (لوئٹرنگ ایمونیشن) استعمال کیے گئے۔ یہ ایسے ہتھیار ہیں جو براہ راست دشمن کے ہدف کو نشانہ بناتے ہیں اور وہاں دھماکے کرتے ہیں۔ فوج نے واضح کیا کہ پاکستانی فوج کے کسی بیس پر حملہ نہیں کیا گیا، صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

بھارت نے پاکستان کو دیا زبردست منہ توڑ جواب

ہندوستانی فوج نے یہ بھی کہا کہ آپریشن کافی کامیاب رہا  ۔ ہندوستان نے اہداف کا انتخاب کرتے ہوئے بہت احتیاط سے کام لیا اور صرف دہشت گردوں کے ڈھانچے پر حملہ کیا۔ یہ قدم پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد اٹھایا گیا ہے، جس میں 25 ہندوستانی اور ایک نیپالی شہری کی جان گئی تھی۔

پی ایم مودی اور این ایس اے ڈوول کررہے ہیں نگرانی

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے خود رات بھر آپریشن کی نگرانی کی۔ آپریشن مکمل ہوتے ہی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے امریکی این ایس اے اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کو مکمل معلومات فراہم کیں۔ اس سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ اس بار ہندوستان سیاسی اور سفارتی محاذ پر بھی پوری طرح  ایکٹیو ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Amit Shah wished Pralhad Joshi on his birthday: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’مرکزی وزیر…

36 minutes ago

PM Modi extends birthday wishes to Pralhad Joshi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے…

2 hours ago

Pathankot Infiltration: پٹھان کوٹ سرحد پر بی ایس ایف کی کارروائی، بمیال سیکٹر میں ایک درانداز ہلاک

پنجاب میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کی گئی…

3 hours ago

India vs New Zealand Test: دوسرے سیشن میں گیند بازوں نے کرائی ہندوستان کی واپسی، رچن رویندر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ

ہندوستانی ٹیم نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ پرسدھ کرشنا کی جگہ…

3 hours ago

Azam Khan: بزمِ منور، ایک شام آئین کے نام‘ پروگرام میں اعظم خان نے امر سنگھ اور جیا پردا کو کیا یاد

اعظم خان نے اپنی تقریر میں جیل میں گزارے گئے دنوں کا بھی ذکر کیا۔…

4 hours ago