بنگلورو: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے کانگو جمہوریہ اور یوگنڈا میں پھیلنے والے ایبولا وائرس کے پھیلاؤ کو ’پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آف انٹرنیشنل کنسرن‘ قرار دیے جانے کے بعد کرناٹک حکومت ہائی الرٹ پر آ گئی ہے۔ ریاستی محکمہ صحت نے ممکنہ خطرے کے پیش نظر نگرانی اور تیاریوں کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔
بنگلورو اور منگلورو میں خصوصی مراکز قائم
محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، بنگلورو میں واقع راجیو گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز (RGICD) کو ا کو آئسولیشن سینٹر بنایا گیا ہے، جبکہ ایپیڈیمک ڈیزیز اسپتال کو کورنٹین اور علاج کے مرکز کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ اسی طرح منگلورو میں سری نواس پورٹ اسپتال کو کورنٹین سینٹر بنایا گیا ہے، جبکہ وینلاک ڈسٹرکٹ اسپتال کو آئسولیشن اور علاج کے مرکز کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔
عوام سے گھبرانے کے بجائے احتیاط کی اپیل
محکمہ صحت نے بتایا کہ ایبولا کے مشتبہ مریضوں کے نمونے تصدیقی جانچ کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بنگلورو کے ذریعے این آئی وی پونے بھیجے جائیں گے۔ حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خوفزدہ ہونے کے بجائے صرف محکمہ صحت کی جانب سے جاری سرکاری معلومات پر بھروسہ کریں۔ حکام کے مطابق، ایبولا سے متاثرہ ممالک سے واپس آنے والے افراد کو بھارت پہنچنے کے بعد 21 دن تک اپنی صحت پر نظر رکھنی ہوگی۔ اگر بخار یا دیگر علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر قریبی طبی مرکز سے رابطہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
بھارت میں فی الحال کوئی کیس نہیں
محکمہ صحت نے واضح کیا ہے کہ اس وقت بھارت میں ایبولا کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے، تاہم بین الاقوامی سفر اور تجارت کو دیکھتے ہوئے احتیاطی اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔ ایبولا ایک خطرناک وائرل بیماری ہے، جس میں تیز بخار، کمزوری، پٹھوں میں درد، گلے میں تکلیف، سر درد، قے، دست، پیٹ درد، جسم پر دانے اور آنکھوں کا سرخ ہونا جیسی علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔ یہ بیماری متاثرہ شخص کے خون، جسمانی اعضا یا جسم سے خارج ہونے والے سیال مادوں کے براہِ راست رابطے سے پھیلتی ہے۔ آلودہ کپڑے، بستر اور سرنج جیسی اشیا بھی انفیکشن کا سبب بن سکتی ہیں۔
ایئرپورٹس پر نگرانی کی گئی سخت
ریاستی حکومت نے انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس پروگرام (IDSP) کے تحت مشتبہ کیسوں کی نگرانی میں اضافہ کیا ہے۔ ہوائی اڈوں اور دیگر داخلی مقامات پر بھی چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کورنٹین اور آئسولیشن سہولیات کو تیار رکھا گیا ہے، ریفرل ایمبولینس سروسز کو الرٹ پر رکھا گیا ہے، جبکہ طبی عملے کو خصوصی تربیت بھی دی جا رہی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق ریاست بھر میں پی پی ای کٹس، ادویات اور لیبارٹری سہولیات کا مناسب ذخیرہ یقینی بنایا جا رہا ہے، جبکہ ریپڈ ریسپانس ٹیموں کو بھی الرٹ موڈ پر رکھا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
پتی پتنی اور پنگا‘ کے دوسرے سیزن میں راہل ویدیا اور دیشا پرمار، ارجن بجلانی…
امیتابھ بچن نے 1984 میں راجیو گاندھی کی حمایت میں الٰہ آباد سے لوک سبھا…
وزیر اعظم نریندر مودی اور تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ سی جوزف وجے نے چنئی…
مہاراشٹر کو ملک کی کوانٹم اور مصنوعی ذہانت (AI) کی راجدھانی کے طور پر قائم…
مغربی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے عالمی معیشت کی…
بگڑتے حالات کے درمیان وزیر اعلیٰ وائی کھیم چند سنگھ نے شہریوں سے امن برقرار…