دہلی سمیت شمالی ہند کی ان ریاستوں میں موسم رہے گا خوش گوار، ہوسکتی ہے ہلکی بارش
Weather Update Today: اکتوبر کا آدھا مہینہ گزر جانے کے بعد بھی ملک بھر میں لوگوں کو گرمی سے راحت نہیں مل پارہی ہے۔ ملک کی راجدھانی دہلی سمیت دیگر ریاستوں میں لوگ گرمی کے مہینوں کی طرح اے سی، پنکھے اور کولر چلا کررہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لکشدیپ، انڈمان نکوبار، کرناٹک میں آج یعنی ہفتہ 14 اکتوبر کو بارش کا امکان ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگر ہم راجدھانی دہلی کے موسم کی بات کریں تو یہاں کے موسم میں ہلکی سی تبدیلی آئی ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت میں کمی کے باعث صبح کے وقت ہلکی سردی محسوس کی جارہی ہے۔لیکن لوگوں کو پھر دن کے وقت شدید دھوپ کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ دہلی میں ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں اتوار 15 اکتوبر کو بارش کا امکان ہے۔ اتر پردیش کے کئی اضلاع میں اس وقت موسم خشک ہے۔ لکھنؤ میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب اور ہماچل میں بادل برسیں گے
اگر ہم این سی آر کی بات کریں تو نوئیڈا میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔غازی آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں نیا ویسٹرن ڈسٹربنس فعال ہونے جا رہا ہے ۔جس کے باعث 14 اور 15 اکتوبر کو دو روز تک پنجاب میں بعض مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔
بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔ ہماچل پردیش میں بھی 14 سے 18 اکتوبر تک پانچ دن تک بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ 16 اکتوبر کو سات اضلاع میں تیز بارش کا امکان ہے۔ اتراکھنڈ میں بھی موسم میں تبدیلی دیکھنے کو ملے گی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، آج یعنی ہفتہ 14 اکتوبر کو ریاست میں جزوی طور پر ابر آلود رہے گی ۔جب کہ کئی اضلاع میں آسمان صاف رہنے کی توقع ہے۔
بھارت ایکسپریس
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کیپٹن…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹس نے ٹریک اینڈ فیلڈ میں دو سلور اور…
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…
انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے امریکہ…
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…