قومی

National Security Issue: ’’چین کو جواب دینے کا وقت آیا تو حکومت خاموش رہی‘‘ راہل گاندھی کی مرکزی حکومت پر سخت تنقید

بھوپال: مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں منعقدہ کانگریس کی ’کسان مہاچوپال‘ سے خطاب کرتے ہوئے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ یہ پروگرام بھارت اور امریکہ کے درمیان ہوئے عبوری تجارتی معاہدے کے خلاف منعقد کیا گیا تھا، جس میں کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے بھی موجود تھے۔ اپنے خطاب میں راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں سابق آرمی چیف ایم ایم نرونے کی کتاب پر بحث کرنا چاہی، لیکن انہیں بولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ان کے مطابق کتاب میں ذکر ہے کہ چینی ٹینک بھارتی سرحد کی جانب بڑھ رہے تھے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ اس وقت نرونے نے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے فون پر ہدایات طلب کیں، مگر کوئی واضح جواب نہیں ملا۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ نرونے نے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے بھی رابطہ کیا، لیکن وہاں سے بھی کوئی ردعمل نہیں ملا۔ ان کے مطابق تقریباً دو گھنٹے بعد وزیر دفاع سے دوبارہ بات چیت ہوئی اور وزیر اعظم سے رابطہ کرنے کو کہا گیا۔ راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ براہ راست گفتگو کے بجائے پیغام بھیجا گیا کہ ’’جو مناسب سمجھیں وہ کریں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ کتاب کے مطابق اس دن حکومت نے فوج کو تنہا چھوڑدیا۔

پارلیمانی روایت کی خلاف ورزی کا الزام

راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ صدر کے خطاب کے بعد روایت کے مطابق اپوزیشن لیڈر کو بولنے کا موقع دیا جاتا ہے، مگر انہیں اظہار خیال کی اجازت نہیں دی گئی، جو جمہوری روایات کے خلاف ہے۔ جلسے کے دوران راہل گاندھی نے ملک میں خواتین کی سلامتی پر بھی تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ گورکھپور میں 22 فروری کو پیش آنے والا واقعہ، خاص طور پر شمال مشرقی ریاستوں کی خواتین کے تحفظ کے حوالے سے سنگین سوالات کھڑے کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ناگالینڈ کی ایک خاتون ڈاکٹر کا تعاقب کیا گیا، انہیں نازیبا تبصروں کا سامنا کرنا پڑا اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے اس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات معاشرے میں بڑھتی عدم برداشت اور عدم تحفظ کی عکاسی کرتے ہیں۔ راہل گاندھی نے یوتھ کانگریس کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’یوتھ کانگریس کے ساتھیو، آپ ببر شیر ہو۔ آپ کسی سے نہیں ڈرو گے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

3 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

4 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

4 hours ago