قومی

Cabinet approves Metro extension: وزیراعظم کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے گفٹی سٹی سے شاہ پور تک میٹرو توسیع کو منظوری دی

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے منگل کو گفٹی سٹی سے شاہ پور تک گجرات میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ (جی ایم آر سی) کے کوریڈور کی توسیع کو منظوری دے دی۔ یہ کوریڈور 3.33 کلومیٹر طویل ہوگا اور اس میں تین ایلیویٹڈ اسٹیشن شامل ہوں گے۔ منصوبے کو تقریباً چار برس میں مکمل کیے جانے کی توقع ہے۔ کابینہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس منصوبے کی تخمینی لاگت 1,067.35 کروڑ روپے ہے۔ اس توسیعی کوریڈور سے 2029 تک تقریباً 23,702 مسافروں اور 2041 تک تقریباً 58,059 مسافروں کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔

احمد آباد اور گفٹ سٹی کے درمیان بہتر رابطہ

یہ کوریڈور احمد آباد اور گفٹ علاقے کے درمیان رابطے کو مضبوط بنائے گا۔ مجوزہ راستے پر واقع بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں، تعلیمی اداروں اور تجارتی مراکز کو براہِ راست فائدہ ہوگا۔ اس کے علاوہ، یہ توسیع احمد آباد اور گجرات انٹرنیشنل فنانس ٹیک سٹی (گفٹی سٹی) کے درمیان روزانہ سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کاروبار، روزگار اور تعلیم سے متعلق سفری ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، جس سے نیٹ ورک انضمام اور مسافروں کی سہولت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ کابینہ کے بیان کے مطابق اس منصوبے کے تعمیراتی مرحلے میں تقریباً 1,000 روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔ تعمیر مکمل ہونے کے بعد آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے تقریباً 250 افراد کو روزگار فراہم کیا جائے گا، جبکہ متعلقہ سرگرمیوں کے ذریعے بالواسطہ طور پر مزید لوگوں کو بھی فائدہ ہوگا۔ کابینہ کے مطابق اس منصوبے پر عمل درآمد گجرات میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ کے ذریعے کیا جائے گا، جو حکومت ہند اور حکومتِ گجرات کے درمیان 50:50 کا مشترکہ ادارہ ہے۔

موجودہ میٹرو نیٹ ورک

فی الحال گجرات میٹرو کے تحت 68.28 کلومیٹر طویل احمد آباد میٹرو کے پہلے مرحلے (اے پی ایم سی سے موتیرا اسٹیڈیم شمال-جنوب کوریڈور، اور تھلتیج گاؤں سے وسترال گاؤں مشرق-مغرب کوریڈور) اور دوسرے مرحلے (موتیرا اسٹیڈیم سے مہاتما مندر اور جی این ایل یو سے گفٹ سٹی) میں مجموعی طور پر 53 اسٹیشن شامل ہیں۔ یہ دونوں مراحل ستمبر 2022 (مرحلہ اول) اور جنوری 2026 (مرحلہ دوم) سے کامیابی کے ساتھ فعال ہیں، اور اس لائن پر روزانہ تقریباً 1,60,000 مسافر سفر کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

5 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

6 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

6 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

7 hours ago