قومی

Pawan Khera On Indresh Kumar: آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار نے بی جے پی کو کہا مغرور تو کانگریس کا آیا پہلا رد عمل ، جانئے کیا کہا؟

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) لیڈر اندریش کمار کے بیان پر کانگریس نے کہا کہ بی جے پی کا مغرور ہونا آر ایس ایس کو اب نظر آرہا ہے ،جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس سب کے پیچھے آر ایس ایس ہی کا ہاتھ ہے۔

کانگریس کی جانب سے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پون کھیڑا نے کہا، ”آج غرور نظر آرہا ہے۔ اس کا بیا آر ایس ایس نے ہی بوئی تھی۔ ببول کے بیج بونے سے ہم آم کے پھل کی توقع کیسے کر سکتے ہیں؟ موہن بھاگوت نے منی پور پر کب بات کی؟ وہ اب بول رہے ہیں جب پی ایم مودی نے انہیں غیر متعلقہ بنا دیا ہے۔

اندریش کمار نے کیا کہا؟

بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے اندریش کمار نے کہا تھا کہ جو پارٹی رام کی پوجا کرتی تھی، وہ مغرور ہو گئی، ایسے میں وہ 2024 کے انتخابات میں سب سے بڑی پارٹی بن گئی، جسے اقتدار ملنا چاہیے تھا، اسے روک دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے رام کی مخالفت کی، ان میں سے کسی کو بھی اقتدار نہیں ملا، اتنا کہ ان سب کو دوسرے نمبر پر رکھ دیا گیا۔ اندریش کمار نے کہا کہ  اوپر والاکا انصاف بہت صحیح اور مناسب ہے۔

انہوں نے واضح طور پر حکمراں بی جے پی اور اپوزیشن ‘انڈیا’ اتحاد دونوں کو نشانہ بنایا۔ تاہم انہوں نے کسی پارٹی کا نام نہیں لیا۔

بھگوان رام کا ذکر کیا۔

اندریش کمار نے کہا کہ بھکت (عقیدت مند) پارٹی مغرور ہو گئی، بھگوان نے اسے 240 پر روک دیا، لیکن اسے سب سے بڑی پارٹی بنا دیا اور وہ سب جو رام پر یقین نہیں رکھتے تھے، بھگوان نے اسے 234 پر روک دیا۔ کمار جے پور کے قریب کنوٹہ میں رام رتھ ایودھیا یاترا درشن پوجا تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

  بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Non bailable warrant against Baba Ramdev: بابا رام دیو کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری،گرو کے ساتھ چیلے کو بھی عدالت نے کیا طلب

آپ کو بتادیں کہ یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے خلاف…

8 minutes ago

Excessive Hand Washing: کیا آپ کو بھی بار بار ہاتھ دھونے کی پڑگی ہے عادت ؟ تو  ہوجائیں ہوشیار

تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…

31 minutes ago

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

1 hour ago

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

2 hours ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

3 hours ago